Nobel Quran

Ash-Shu'araa
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. طسم
    26|1|طسم ۤ
    2. تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ
    26|2|یہ ایک واضح کتاب کی آیتیں ہیں
    3. لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
    26|3|کیا آپ اپنے نفس کو ہلاکت میں ڈال دیں گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں
    4. إِنْ نَشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِمْ مِنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ
    26|4|اگر ہم چاہتے تو آسمان سے ایسی آیت نازل کردیتے کہ ان کی گردنیں خضوع کے ساتھ جھک جاتیں
    5. وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ ذِكْرٍ مِنَ الرَّحْمَنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ
    26|5|لیکن ان کی طرف جب بھی خدا کی طرف سے کوئی نیا ذکر آتاہے تو یہ اس سے اعراض ہی کرتے ہیں
    6. فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنْبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
    26|6|یقینا انہوں نے تکذیب کی ہے تو عنقریب ان کے پاس اس بات کی خبریں آجائیں گی جس کا یہ لوگ مذاق اڑا رہے تھے
    7. أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الْأَرْضِ كَمْ أَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ
    26|7|کیا ان لوگوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے کس طرح عمدہ عمدہ چیزیں اُگائی ہیں
    8. إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ
    26|8|اس میں ہماری نشانی ہے لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے
    9. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
    26|9|اور آپ کاپروردگار صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحب هحکمت بھی ہے
    10. وَإِذْ نَادَى رَبُّكَ مُوسَى أَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
    26|10|اور اس وقت کو یاد کرو جب آپ کے پروردگار نے موسیٰ کو آواز دی کہ اس ظالم قوم کے پاس جاؤ
    11. قَوْمَ فِرْعَوْنَ أَلَا يَتَّقُونَ
    26|11|یہ فرعون کی قوم ہے کیا یہ متقی نہ بنیں گے
    12. قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُكَذِّبُونِ
    26|12|موسیٰ نے کہا کہ پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ میری تکذیب نہ کریں
    13. وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنْطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَى هَارُونَ
    26|13|میرا دل تنگ ہورہا ہے اور میری زبان رواں نہیں ہے یہ پیغام ہارون کے پاس بھیج دے
    14. وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنْبٌ فَأَخَافُ أَنْ يَقْتُلُونِ
    26|14|اور میرے اوپر ان کاایک جرم بھی ہے تو مجھے خوف ہے کہ یہ مجھے قتل نہ کردیں
    15. قَالَ كَلَّا فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا إِنَّا مَعَكُمْ مُسْتَمِعُونَ
    26|15|ارشاد ہوا کہ ہرگز نہیںتم دونوں ہی ہماری نشانیوں کو لے کر جاؤ اور ہم بھی تمہارے ساتھ سب سن رہے ہیں
    16. فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
    26|16|فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم دونوں رب العالمین کے فرستادہ ہیں
    17. أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ
    26|17|کہ بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے
    18. قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ
    26|18|اس نے کہا کیا ہم نے تمہیں بچپنے میں پالا نہیں ہے اور کیا تم نے ہمارے درمیان اپنی عمر کے کئی سال نہیں گزارے ہیں
    19. وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَأَنْتَ مِنَ الْكَافِرِينَ
    26|19|اور تم نے وہ کام کیا ہے جو تم کرگئے ہو اور تم شکریہ ادا کرنے والوں میں سے نہیں ہو
    20. قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ
    26|20|موسیٰ نے کہا کہ وہ قتل میں نے اس وقت کیا تھا جب میں قتل سے غافل تھا
    21. فَفَرَرْتُ مِنْكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَ
    26|21|پھر میں نے تم لوگوں کے خوف سے گریز اختیار کیا تو میرے رب نے مجھے نبوت عطا فرمائی اور مجھے اپنے نمائندوں میں سے قرار دے دیا
    22. وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنْ عَبَّدْتَ بَنِي إِسْرَائِيلَ
    26|22|یہ احسان جو تربیت کے سلسلہ میں تو جتا رہا ہے تو تونے بڑا غضب کیا تھاکہ بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا
    23. قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ
    26|23|فرعون نے کہا کہ یہ ربّ العالمین کیا چیز ہے
    24. قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِنْ كُنْتُمْ مُوقِنِينَ
    26|24|موسیٰ نے کہا کہ زمین و آسمان اور اس کے مابین جو کچھ ہے سب کا پروردگار اگر تم یقین کرسکو
    25. قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ
    26|25|فرعون نے اپنے اطرافیوں سے کہا کہ تم کچھ سن رہے ہو
    26. قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
    26|26|موسیٰ نے کہا کہ وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے باپ دادا کا بھی رب ہے
    27. قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ
    26|27|فرعون نے کہا کہ یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ بالکل دیوانہ ہے
    28. قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَا إِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُونَ
    26|28|موسیٰ نے کہا وہ مشرق و مغرب اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کا پرودگار ہے اگر تمہارے پاس عقل ہے
    29. قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ
    26|29|فرعون نے کہا کہ تم نے میرے علاوہ کسی خدا کو بھی اختیار کیا تو تمہیں قیدیوں میں شامل کردوں گا
    30. قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُبِينٍ
    26|30|موسیٰ نے جواب دیا کہ چاہے میں کھلی ہوئی دلیل ہی پیش کردوں
    31. قَالَ فَأْتِ بِهِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
    26|31|فرعون نے کہا وہ دلیل کیا ہے اگر تم سچےّ ہو تو پیش کرو
    32. فَأَلْقَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُبِينٌ
    26|32|موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا اور وہ سانپ بن کر رینگنے لگا
    33. وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ
    26|33|اور گریبان سے ہاتھ نکالا تو وہ سفید چمک دار نظر آنے لگا
    34. قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ
    26|34|فرعون نے اپنے اطراف والوں سے کہا کہ یہ تو بڑا ہوشیار جادوگر معلوم ہوتا ہے
    35. يُرِيدُ أَنْ يُخْرِجَكُمْ مِنْ أَرْضِكُمْ بِسِحْرِهِ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ
    26|35|اس کا مقصد یہ ہے کہ جادو کے زور پر تمہیں تمہاری زمین سے نکال باہر کردے تو اب تمہاری رائے کیا ہے
    36. قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
    26|36|لوگوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے بھائی کو روک لیجئے اور شہروں میں جادوگروں کو اکٹھاکرنے والوں کو روانہ کردیجئے
    37. يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ
    26|37|وہ لوگ ایک سے ایک ہوشیار جادوگرلے آئیں گے
    38. فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ
    26|38|غرض وقت مقرر پر تمام جادوگر اکٹھا کئے گئے
    39. وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنْتُمْ مُجْتَمِعُونَ
    26|39|اور ان لوگوں سے کہا گیا کہ تم سب اس بات پر اجتماع کرنے والے ہو
    40. لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِنْ كَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ
    26|40|شاید ہم لوگ ان ساحروں کا اتباع کرلیں اگر وہ غالب آگئے
    41. فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ
    26|41|اس کے بعد جب جادوگر اکٹھا ہوئے تو انہوں نے فرعون سے کہا کہ اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہماری کوئی اجرت ہوگی
    42. قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ
    26|42|فرعون نے کہا کہ بے شک تم لوگ میرے مقربین میں شمار ہوگے
    43. قَالَ لَهُمْ مُوسَى أَلْقُوا مَا أَنْتُمْ مُلْقُونَ
    26|43|موسیٰ نے ان لوگوں سے کہا کہ جو کچھ پھینکنا چاہتے ہو پھینکو
    44. فَأَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ الْغَالِبُونَ
    26|44|تو ان لوگوں نے اپنی رسیوں اور چھڑیوں کو پھینک دیا اور کہا کہ فرعون کی عزّت و جلال کی قسم ہم لوگ غالب آنے والے ہیں
    45. فَأَلْقَى مُوسَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
    26|45|پھر موسیٰ نے بھی اپنا عصا ڈال دیا تو لوگوں نے اچانک کیا دیکھا کہ وہ سب کے جادو کو نگلے جارہا ہے
    46. فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ
    26|46|یہ دیکھ کر جادوگر سجدہ میں گر پڑے
    47. قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
    26|47|اور ان لوگوں نے کہا کہ ہم تو رب العالمین پر ایمان لے آئے
    48. رَبِّ مُوسَى وَهَارُونَ
    26|48|جو موسیٰ اور ہارون دونوں کا رب ہے
    49. قَالَ آمَنْتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ مِنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ
    26|49|فرعون نے کہا کہ تم لوگ میری اجازت سے پہلے ہی ایمان لے آئے یہ تم سے بھی بڑا جادوگر ہے جس نے تم لوگوں کو جادو سکھایا ہے میں تم لوگوں کے ہاتھ پاؤں مختلف سمتوں سے کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا
    50. قَالُوا لَا ضَيْرَ إِنَّا إِلَى رَبِّنَا مُنْقَلِبُونَ
    26|50|ان لوگوں نے کہا کہ کوئی حرج نہیں ہم سب پلٹ کر اپنے رب کی بارگاہ میں پہنچ جائیں گے
    51. إِنَّا نَطْمَعُ أَنْ يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَايَانَا أَنْ كُنَّا أَوَّلَ الْمُؤْمِنِينَ
    26|51|ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہماری خطاؤں کو معاف کردے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں
    52. وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّكُمْ مُتَّبَعُونَ
    26|52|اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جاؤ کہ تمہارا پیچھا کیا جانے والا ہے
    53. فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
    26|53|پھر فرعون نے مختلف شہروں میں لشکر جمع کرنے والے روانہ کردیئے
    54. إِنَّ هَؤُلَاءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ
    26|54|کہ یہ تھوڑے سے افراد کی ایک جماعت ہے
    55. وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَ
    26|55|اور ان لوگوں نے ہمیں غصہ دلا دیا ہے
    56. وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَ
    26|56|اور ہم سب سارے سازوسامان کے ساتھ ہیں
    57. فَأَخْرَجْنَاهُمْ مِنْ جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
    26|57|نتیجہ میں ہم نے ان کو باغات اور چشموں سے نکال باہر کردیا
    58. وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ
    26|58|اور خزانوں اور باعزّت جگہوں سے بھی
    59. كَذَلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ
    26|59|اور ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں اور ہم نے زمین کا وارث بنی اسرائیل کو بنادیا
    60. فَأَتْبَعُوهُمْ مُشْرِقِينَ
    26|60|پھر ان لوگوں نے موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کا صبح سویرے پیچھا کیا
    61. فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَى إِنَّا لَمُدْرَكُونَ
    26|61|پھر جب دونوں ایک دوسرے کو نظر آنے لگے تو اصحاب موسیٰ نے کہا کہ اب تو ہم گرفت میںآجائیں گے
    62. قَالَ كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ
    26|62|موسیٰ نے کہا کہ ہرگز نہیں ہمارے ساتھ ہمارا پروردگار ہے وہ ہماری راہنمائی کرے گا
    63. فَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنِ اضْرِبْ بِعَصَاكَ الْبَحْرَ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ
    26|63|پھر ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ اپنا عصا دریا میں مار دیں چنانچہ دریا شگافتہ ہوگیا اور ہر حصہّ ایک پہاڑ جیسا نظر آنے لگا
    64. وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ الْآخَرِينَ
    26|64|اور دوسرے فریق کو بھی ہم نے قریب کردیا
    65. وَأَنْجَيْنَا مُوسَى وَمَنْ مَعَهُ أَجْمَعِينَ
    26|65|اور ہم نے موسیٰ اور ان کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی
    66. ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ
    26|66|پھر باقی لوگوں کو غرق کردیا
    67. إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ
    26|67|اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور بنی اسرائیل کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی
    68. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
    26|68|اور تمہارا پروردگار صاحبِ عزّت بھی ہے اور مہربان بھی
    69. وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَاهِيمَ
    26|69|اور انہیں ابراہیم کی خبر پڑھ کر سناؤ
    70. إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا تَعْبُدُونَ
    26|70|جب انہوںنے اپنے مربی باپ اور قوم سے کہا کہ تم لوگ کس کی عبادت کررہے ہو
    71. قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَاكِفِينَ
    26|71|ان لوگوں نے کہا کہ ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور انہی کی مجاوری کرتے ہیں
    72. قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ
    26|72|تو ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو یہ تمہاری آواز سنتے ہیں
    73. أَوْ يَنْفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ
    26|73|یہ کوئی فائدہ یا نقصان پہنچاتے ہیں
    74. قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذَلِكَ يَفْعَلُونَ
    26|74|ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے باپ داداکو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے
    75. قَالَ أَفَرَأَيْتُمْ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ
    26|75|ابراہیم نے کہا کہ کیا تم کو معلوم ہے کہ جن کی تم عبادت کرتے ہو
    76. أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ
    26|76|تم اور تمہارے تمام بزرگان خاندان
    77. فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ
    26|77|یہ سب میرے دشمن ہیں. رب العالمین کے علاوہ
    78. الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ
    26|78|کہ جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور پھر وہی ہدایت بھی دیتا ہے
    79. وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ
    26|79|وہی کھانادیتا ہے اور وہی پانی پلاتا ہے
    80. وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
    26|80|اور جب بیمار ہوجاتا ہوں تو وہی شفا بھی دیتا ہے
    81. وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ
    26|81|وہی موت دیتا ہے اور پھر وہی زندہ کرتا ہے
    82. وَالَّذِي أَطْمَعُ أَنْ يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ
    26|82|اور اسی سے یہ امید ہے کہ روزِ حساب میری خطاؤں کو معاف کردے
    83. رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ
    26|83|خدایا مجھے علم و حکمت عطا فرما اور مجھے صالحین کے ساتھ ملحق کردے
    84. وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ
    26|84|اور میرے لئے آئندہ نسلوں میں سچی زبان اور ذکر خیر قرار دے
    85. وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ
    26|85|اور مجھے جنت کے وارثوں میں سے قرار دے
    86. وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ
    26|86|اور میرے مربی کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے
    87. وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ
    26|87|اور مجھے اس دن رسوا نہ کرنا جب سب قبروں سے اٹھائے جائیں گے
    88. يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ
    26|88|جس دن مال اور اولاد کوئی کام نہ آئے گا
    89. إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
    26|89|مگر وہ جو قلب سلیم کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو
    90. وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ
    26|90|اور جس دن جنتّ پرہیزگاروں سے قریب تر کردی جائے گی
    91. وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
    26|91|اور جہنمّ کو گمراہوں کے سامنے کردیا جائے گا
    92. وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ
    26|92|اور جہنّمیوں سے کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ جن کی تم عبادت کیا کرتے تھے
    93. مِنْ دُونِ اللَّهِ هَلْ يَنْصُرُونَكُمْ أَوْ يَنْتَصِرُونَ
    26|93|خدا کو چھوڑ کر وہ تمہاری مدد کریں گے یا اپنی مدد کریں گے
    94. فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ
    26|94|پھر وہ سب مع تمام گمراہوں کے جہنّم میں منہ کے بل ڈھکیل دیئے جائیں گے
    95. وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ
    26|95|اور ابلیس کے تمام لشکر والے بھی
    96. قَالُوا وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ
    26|96|اور وہ سب جہنمّ میں آپس میں جھگڑا کرتے ہوئے کہیں گے
    97. تَاللَّهِ إِنْ كُنَّا لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ
    26|97|کہ خدا کی قسم ہم سب کھلی ہوئی گمراہی میں تھے
    98. إِذْ نُسَوِّيكُمْ بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
    26|98|جب تم کو رب العالمین کے برابر قرار دے رہے تھے
    99. وَمَا أَضَلَّنَا إِلَّا الْمُجْرِمُونَ
    26|99|اور ہمیں مجرموں کے علاوہ کسی نے گمراہ نہیں کیا
    100. فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِينَ
    26|100|اب ہمارے لئے کوئی شفاعت کرنے والا بھی نہیں ہے
    101. وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ
    26|101|اور نہ کوئی دل پسند دوست ہے
    102. فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
    26|102|پس اے کاش ہمیں واپسی نصیب ہوجاتی تو ہم سب بھی صاحب هایمان ہوجاتے
    103. إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ
    26|103|اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی
    104. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
    26|104|اور تمہارا پروردگار سب پر غالب بھی ہے اور مہربان بھی ہے
    105. كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ
    26|105|اور نوح کی قوم نے بھی مرسلین کی تکذیب کی
    106. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
    26|106|جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کہ تم پرہیزگاری کیوں نہیں اختیار کرتے ہو
    107. إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
    26|107|میں تمہارے لئے امانت دار نمائندہ پروردگار ہوں
    108. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
    26|108|پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
    109. وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ
    26|109|اور میں اس تبلیغ کی کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں میری اجر ت تو رب العالمین کے ذمہ ہے
    110. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
    26|110|لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
    111. قَالُوا أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذَلُونَ
    26|111|ان لوگوں نے کہا کہ ہم آپ پر کس طرح ایمان لے آئیں جبکہ آپ کے سارے پیروکار پست طبقہ کے لوگ ہیں
    112. قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
    26|112|نوح نے کہا کہ میں کیا جانوں کہ یہ کیا کرتے تھے
    113. إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَى رَبِّي لَوْ تَشْعُرُونَ
    26|113|ان کا حساب تو میرے پروردگار کے ذمہ ہے اگر تم اس بات کا شعور رکھتے ہو
    114. وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِينَ
    26|114|اور میں مومنین کو ہٹانے ولا نہیں ہوں
    115. إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُبِينٌ
    26|115|میں تو صرف واضح طور پر عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ہوں
    116. قَالُوا لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ
    26|116|ان لوگوں نے کہا کہ نوح اگر تم ان باتوں سے باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے
    117. قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ
    26|117|نوح نے یہ سن کر فریاد کی کہ پروردگار میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے
    118. فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَنْ مَعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
    26|118|اب میرے اور ان کے درمیان کھلا ہوا فیصلہ فرما دے اور مجھے اور میرے ساتھی صاحبانِ ایمان کو نجات دے دے
    119. فَأَنْجَيْنَاهُ وَمَنْ مَعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ
    26|119|پھر ہم نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں نجات دے دی
    120. ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَاقِينَ
    26|120|اس کے بعد باقی سب کو غرق کردیا
    121. إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ
    26|121|یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی
    122. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
    26|122|اور تمہارا پروردگار ہی سب پر غالب اور مہربان ہے
    123. كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ
    26|123|اورقوم عاد نے بھی مرسلین کی تکذیب کی ہے
    124. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ
    26|124|جب ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم خورِ خدا کیوں نہیں پیدا کرتے ہو
    125. إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
    26|125|میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں
    126. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
    26|126|لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
    127. وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ
    26|127|اور میں تو تم سے تبلیغ کا کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر صرف رب العالمین کے ذمہ ہے
    128. أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَ
    26|128|کیا تم کھیل تماشے کے لئے ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار بناتے ہو
    129. وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
    26|129|اور بڑے بڑے محل تعمیر کرتے ہو کہ شاید اسی طرح ہمیشہ دنیا میں رہ جاؤ
    130. وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ
    26|130|اور جب حملہ کرتے ہو تو نہایت جابرانہ حملہ کرتے ہو
    131. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
    26|131|اب اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
    132. وَاتَّقُوا الَّذِي أَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُونَ
    26|132|اور اس کا خوف پیدا کرو جس نے تمہاری ان تمام چیزوں سے مدد کی ہے جنہیں تم خوب جانتے ہو
    133. أَمَدَّكُمْ بِأَنْعَامٍ وَبَنِينَ
    26|133|تمہاری امداد جانوروں اور اولاد سے کی ہے
    134. وَجَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
    26|134|اور باغات اور چشموں سے کی ہے
    135. إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
    26|135|میں تمہارے بارے میں بڑے سخت دن کے عذاب سے خوفزدہ ہوں
    136. قَالُوا سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُنْ مِنَ الْوَاعِظِينَ
    26|136|ان لوگوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب برابر ہے چاہے تم ہمیں نصیحت کرو یا تمہارا شمارنصیحت کرنے والوں میں نہ ہو
    137. إِنْ هَذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ
    26|137|یہ ڈرانا دھمکانا تو پرانے لوگوں کی عادت ہے
    138. وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
    26|138|اور ہم پر عذاب ہونے والا نہیں ہے
    139. فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَاهُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ
    26|139|پس قوم نے تکذیب کی اور ہم نے اسے ہلاک کردیا کہ اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے ا ور ان کی اکثریت بہرحا ل مومن نہیں تھی
    140. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
    26|140|اور تمہارا پروردگار غالب بھی ہے اور مہربان بھی ہے
    141. كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ
    26|141|او قوم ثمود نے بھی مرسلین کی تکذیب کی
    142. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
    26|142|جب ان کے بھائی صالح نے کہا کہ تم لوگ خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو
    143. إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
    26|143|میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں
    144. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
    26|144|لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
    145. وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ
    26|145|اور میں تم سے اس کام کی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں میری اجرت تو خدائے رب العالمین کے ذمہ ہے
    146. أَتُتْرَكُونَ فِي مَا هَاهُنَا آمِنِينَ
    26|146|کیا تم یہاں کی نعمتوں میں اسی آرام سے چھوڑ دیئے جاؤ گے
    147. فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
    26|147|انہی باغات اور چشموں میں
    148. وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ
    26|148|اور انہی کھیتوں اور خرمے کے درختوں کے درمیان جن کی کلیاں نرم و نازک ہیں
    149. وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ
    26|149|اور جو تم پہاڑوں کو کاٹ کر آسائشی مکانات تعمیر کررہے ہو
    150. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
    26|150|ایسا ہرگز نہیں ہوگا لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
    151. وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ
    26|151|اور زیادتی کرنے والوں کی بات نہ مانو
    152. الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
    26|152|جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیںاور اصلاح نہیں کرتے ہیں
    153. قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
    26|153|ان لوگوں نے کہا کہ تم پر تو صرف جادو کردیا گیا ہے اور بس
    154. مَا أَنْتَ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا فَأْتِ بِآيَةٍ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
    26|154|تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو لہذا اگر سچےّ ہو تو کوئی نشانی اور معجزہ لے آؤ
    155. قَالَ هَذِهِ نَاقَةٌ لَهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَعْلُومٍ
    26|155|صالح نے کہا کہ یہ ایک اونٹنی ہے ایک دن کا پانی اس کے لئے ہے اورایک مقرر دن کا پانی تمہارے لئے ہے
    156. وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ
    26|156|اور خبردار اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں سخت دن کا عذاب گرفتار کرلے گا
    157. فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا نَادِمِينَ
    26|157|پھر ان لوگوں نے اس کے پیرکاٹ دیئے او بعد میں بہت شرمند ہوئے
    158. فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ
    26|158|کہ عذاب نے انہیں گھیر لیا اور یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان والی نہیں تھی
    159. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
    26|159|اور تمہارا پروردگار سب پرغالب آنے والا اور صاحبِ رحمت بھی ہے
    160. كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ
    26|160|اور قوم لوط نے بھی مرسلین کو جھٹلایا
    161. إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ
    26|161|جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو
    162. إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
    26|162|میں تمہارے حق میں ایک امانتدار پیغمبر ہوں
    163. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
    26|163|اللرُ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
    164. وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ
    26|164|اور میں تم سے اس امر کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر تو صرف پروردگار کے ذمہ ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے
    165. أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ
    26|165|کیا تم لوگ ساری دنیا میں صرف مُردوں ہی سے جنسی تعلقات پیدا کرتے ہو
    166. وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ
    26|166|اور ان ازواج کو چھوڑ دیتے ہو جنہیں پروردگار نے تمہارے لئے پیدا کیا ہے حقیقتا تم بڑی زیادتی کرنے والے لوگ ہو
    167. قَالُوا لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ
    26|167|ان لوگوں نے کہا کہ لوط اگر تم اس تبلیغ سے باز نہ آئے تو اس بستی سے نکال باہر کردیئے جاؤ گے
    168. قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُمْ مِنَ الْقَالِينَ
    26|168|انہوں نے کہا کہ بہرحال میں تمہارے عمل سے بیزار ہوں
    169. رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ
    26|169|پروردگار ! مجھے اور میرے اہل کو ان کے اعمال کی سزا سے محفوظ رکھنا
    170. فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ
    26|170|تو ہم نے انہیں اور ان کے اہل سب کو نجات دے دی
    171. إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ
    26|171|سوائے اس ضعیفہ کے کہ جو پیچھے رہ گئی
    172. ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ
    26|172|پھر ہم نے ان لوگوں کو تباہ و برباد کردیا
    173. وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَطَرًا فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِينَ
    26|173|اور ان کے اوپر زبردست پتھروں کی بارش کردی جو ڈرائے جانے والوں کے حق میں بدترین بارش ہے
    174. إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ
    26|174|اور اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی
    175. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
    26|175|اور تمہارا پروردگار عزیز بھی ہے اور رحیم بھی ہے
    176. كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ
    26|176|اور جنگل کے رہنے والوں نے بھی مرسلین کو جھٹلایا
    177. إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
    26|177|جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم خدا سے ڈرتے کیوں نہیں ہو
    178. إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
    26|178|میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں
    179. فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
    26|179|لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
    180. وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ
    26|180|اور میں تم سے اس کام کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں کہ میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمہ ہے
    181. أَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ
    26|181|اور دیکھو ناپ تول کو ٹھیک رکھو اور لوگوں کو خسارہ دینے والے نہ بنو
    182. وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ
    26|182|اور وزن کرو تو صحیح اور سچیّ ترازو سے تولو
    183. وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
    26|183|اور لوگوں کی چیزوں میں کمی نہ کیا کرو اور روئے زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو
    184. وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ
    26|184|اور اس خدا سے ڈرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے والی نسلوں کو پیدا کیا ہے
    185. قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
    26|185|ان لوگوں نے کہا کہ تم تو صرف جادو زدہ معلوم ہوتے ہو
    186. وَمَا أَنْتَ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُنَا وَإِنْ نَظُنُّكَ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ
    26|186|اور تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو اور ہمیں تو جھوٹے بھی معلوم ہوتے ہو
    187. فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِنَ السَّمَاءِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
    26|187|اور اگر واقعا سچے ہو تو ہمارے اوپر آسمان کا کوئی ٹکڑا نازل کردو
    188. قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
    26|188|انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
    189. فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ إِنَّهُ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
    26|189|پھر ان لوگوں نے تکذیب کی تو انہیں سایہ کے دن کے عذاب نے اپنی گرفت میں لے لیا کہ یہ بڑے سخت دن کا عذاب تھا
    190. إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُؤْمِنِينَ
    26|190|بیشک اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی
    191. وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
    26|191|اور تمہارا پروردگار بہت بڑا عزت والا اور مہربان ہے
    192. وَإِنَّهُ لَتَنْزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
    26|192|اور یہ قرآن رب العالمین کی طرف سے نازل ہونے والا ہے
    193. نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ
    26|193|اسے جبریل امین لے کر نازل ہوئے ہیں
    194. عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنْذِرِينَ
    26|194|یہ آپ کے قلب پر نازل ہوا ہے تاکہ آپ لوگوں کو عذاب الٰہی سے ڈرائیں
    195. بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُبِينٍ
    26|195|یہ واضح عربی زبان میں ہے
    196. وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ
    26|196|اور اس کا ذکر سابقین کی کتابوں میں بھی موجود ہے
    197. أَوَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ آيَةً أَنْ يَعْلَمَهُ عُلَمَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ
    26|197|کیا یہ نشانی ان کے لئے کافی نہیں ہے کہ اسے بنی اسرائیل کے علمائ بھی جانتے ہیں
    198. وَلَوْ نَزَّلْنَاهُ عَلَى بَعْضِ الْأَعْجَمِينَ
    26|198|اور اگر ہم اسے کسی عجمی آدمی پر نازل کردیتے
    199. فَقَرَأَهُ عَلَيْهِمْ مَا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ
    26|199|اور وہ انہیں پڑھ کر سناتا تو یہ کبھی ایمان لانے والے نہیں تھے
    200. كَذَلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
    26|200|اور اس طرح ہم نے اس انکار کو مجرمین کے دلوں تک جانے کا رستہ دے دیا ہے
    201. لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ
    26|201|کہ یہ ایمن لانے والے نہیں ہیں جب تک کہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں
    202. فَيَأْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
    26|202|کہ یہ عذاب ان پر اچانک نازل ہوجائے اور انہیں شعور تک نہ ہو
    203. فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُونَ
    26|203|اس وقت یہ کہیں گے کہ کیا ہمیں مہلت دی جاسکتی ہے
    204. أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
    26|204|تو کیا لوگ ہمارے عذاب کی جلدی کررہے ہیں
    205. أَفَرَأَيْتَ إِنْ مَتَّعْنَاهُمْ سِنِينَ
    26|205|کیا تمہیں نہیں معلوم کہ ہم انہیں کئی سال کی مہلت دے دیں
    206. ثُمَّ جَاءَهُمْ مَا كَانُوا يُوعَدُونَ
    26|206|اور اس کے بعد وہ عذاب آئے جس کا وعدہ کیا گیا ہے
    207. مَا أَغْنَى عَنْهُمْ مَا كَانُوا يُمَتَّعُونَ
    26|207|تو بھی جو ان کو آرام دیا گیا تھا وہ ان کے کام نہ آئے گا
    208. وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنْذِرُونَ
    26|208|اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لئے ڈرانے والے بھیج دیئے تھے
    209. ذِكْرَى وَمَا كُنَّا ظَالِمِينَ
    26|209|یہ ایک یاد دہانی تھی اور ہم ہرگز ظلم کرنے والے نہیں ہیں
    210. وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ
    26|210|اور اس قرآن کو شیاطین لے کر حاضر نہیں ہوئے ہیں
    211. وَمَا يَنْبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ
    26|211|یہ بات ان کے لئے مناسب بھی نہیں ہے اور ان کے بس کی بھی نہیں ہے
    212. إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ
    26|212|وہ تو وحی کے سننے سے بھی محروم ہیں
    213. فَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذَّبِينَ
    26|213|لہذا تم اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو مت پکارو کہ مبتلائے عذاب کردیئے جاؤ
    214. وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ
    26|214|اور پیغمبر آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرایئے
    215. وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
    26|215|اور جو صاحبانِ ایمان آپ کا اتباع کرلیں ان کے لئے اپنے شانوں کو جھکا دیجئے
    216. فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّي بَرِيءٌ مِمَّا تَعْمَلُونَ
    26|216|پھر یہ لوگ آپ کی نافرمانی کریں تو کہہ دیجئے کہ میں تم لوگوں کے اعمال سے بیزار ہوں
    217. وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ
    26|217|اور خدائے عزیز و مہربان پر بھروسہ کیجئے
    218. الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُ
    26|218|جو آپ کو اس وقت بھی دیکھتا ہے جب آپ قیام کرتے ہیں
    219. وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ
    26|219|اور پھر سجدہ گزاروں کے درمیان آپ کا اٹھنا بیٹھنا بھی دیکھتا ہے
    220. إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
    26|220|وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے
    221. هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ
    26|221|کیا ہم آپ کو بتائیں کہ شیاطین کس پر نازل ہوتے ہیں
    222. تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ
    26|222|وہ ہر جھوٹے اور بدکردار پر نازل ہوتے ہیں
    223. يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ
    26|223|جو فرشتوں کی باتوں پر کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں کے اکثر لوگ جھوٹے ہیں
    224. وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ
    26|224|اور شعرائ کی پیروی وہی لوگ کرتے ہیں جو گمراہ ہوتے ہیں
    225. أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ
    26|225|کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ وہ ہر وادئی خیال میں چکر لگاتے رہتے ہیں
    226. وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ
    26|226|اور وہ کچھ کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں
    227. إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا وَانْتَصَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ
    26|227|علاوہ ان شعرائ کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور بہت سارا ذکر خدا کیا اور ظلم سہنے کے بعد اس کا انتقام لیا اور عنقریب ظالمین کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس جگہ پلٹا دیئے جائیں گے

    Nobel Quran