Nobel Quran

Al-Waaqia
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ
    56|1|جب قیامت برپا ہوگی
    2. لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ
    56|2|اور اس کے قائم ہونے میں ذرا بھی جھوٹ نہیں ہے
    3. خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ
    56|3|وہ الٹ پلٹ کر دینے والی ہوگی
    4. إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا
    56|4|جب زمین کو زبردست جھٹکے لگیں گے
    5. وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا
    56|5|اور پہاڑ بالکل چور چور ہوجائیں گے
    6. فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا
    56|6|پھر ذرات بن کر منتشر ہوجائیں گے
    7. وَكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً
    56|7|اور تم تین گروہ ہوجاؤ گے
    8. فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
    56|8|پھر داہنے ہاتھ والے اور کیا کہنا داہنے ہاتھ والوں کا
    9. وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
    56|9|اور بائیں ہاتھ والے اور کیا پوچھنا ہے بائیں ہاتھ والوں کا
    10. وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ
    56|10|اور سبقت کرنے والے تو سبقت کرنے والے ہی ہیں
    11. أُولَئِكَ الْمُقَرَّبُونَ
    56|11|وہی اللہ کی بارگاہ کے مقرب ہیں
    12. فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ
    56|12|نعمتوں بھری جنتوں میں ہوں گے
    13. ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ
    56|13|بہت سے لوگ اگلے لوگوں میں سے ہوں گے
    14. وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ
    56|14|اور کچھ آخر دور کے ہوں گے
    15. عَلَى سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ
    56|15|موتی اور یاقوت سے جڑے ہوئے تختوں پر
    16. مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ
    56|16|ایک دوسرے کے سامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
    17. يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ
    56|17|ان کے گرد ہمیشہ نوجوان رہنے والے بچے گردش کررہے ہوں گے
    18. بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ
    56|18|پیالے اور ٹونٹی وار کنٹر اور شراب کے جام لئے ہوئے ہوں گے
    19. لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ
    56|19|جس سے نہ درد سر پیدا ہوگا اور نہ ہوش و حواس گم ہوں گے
    20. وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ
    56|20|اور ان کی پسند کے میوے لئے ہوں گے
    21. وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ
    56|21|اور ان پرندوں کا گوشت جس کی انہیں خواہش ہوگی
    22. وَحُورٌ عِينٌ
    56|22|اور کشادہ چشم حوریں ہوں گی
    23. كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ
    56|23|جیسے سربستہ ہوتی
    24. جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
    56|24|یہ سب درحقیقت ان کے اعمال کی جزا اور اس کا انعام ہوگا
    25. لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا
    56|25|وہاں نہ کوئی لغویات سنیں گے اور نہ گناہ کی باتیں
    26. إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا
    56|26|صرف ہر طرف سلام ہی سلام ہوگا
    27. وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ
    56|27|اور داہنی طرف والے اصحاب ... کیا کہنا ان اصحاب یمین کا
    28. فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ
    56|28|بے کانٹے کی بیر
    29. وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ
    56|29|لدے گتھے ہوئے کیلے
    30. وَظِلٍّ مَمْدُودٍ
    56|30|پھیلے ہوئے سائے
    31. وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ
    56|31|جھرنے سے گرتے ہوئے پانی
    32. وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ
    56|32|کثیر تعداد کے میوؤں کے درمیان ہوں گے
    33. لَا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ
    56|33|جن کا سلسلہ نہ ختم ہوگا اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہوگی
    34. وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ
    56|34|اور اونچے قسم کے گدے ہوں گے
    35. إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً
    56|35|بیشک ان حوروں کو ہم نے ایجاد کیا ہے
    36. فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا
    56|36|تو انہیں نت نئی بنایا ہے
    37. عُرُبًا أَتْرَابًا
    56|37|یہ کنواریاں اور آپس میں ہمجولیاں ہوں گی
    38. لِأَصْحَابِ الْيَمِينِ
    56|38|یہ سب اصحاب یمین کے لئے ہیں
    39. ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ
    56|39|جن کا ایک گروہ پہلے لوگوں کا ہے
    40. وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ
    56|40|اور ایک گروہ آخری لوگوں کا ہے
    41. وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ
    56|41|اور بائیں ہاتھ والے تو ان کا کیا پوچھنا ہے
    42. فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ
    56|42|گرم گرم ہوا کھولتا ہوا پانی
    43. وَظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ
    56|43|کالے سیاہ دھوئیں کا سایہ
    44. لَا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ
    56|44|جو نہ ٹھنڈا ہو اور نہ اچھا لگے
    45. إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُتْرَفِينَ
    56|45|یہ وہی لوگ ہیں جو پہلے بہت آرام کی زندگی گزار رہے تھے
    46. وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ
    56|46|اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کررہے تھے
    47. وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
    56|47|اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم مرجائیں گے اور خاک اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں دوبارہ اٹھایا جائے گا
    48. أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ
    56|48|کیا ہمارے باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے
    49. قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ
    56|49|آپ کہہ دیجئے کہ اولین و آخرین سب کے سب
    50. لَمَجْمُوعُونَ إِلَى مِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ
    56|50|ایک مقرر دن کی وعدہ گاہ پر جمع کئے جائیں گے
    51. ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ
    56|51|اس کے بعد تم اے گمراہو اور جھٹلانے والوں
    52. لَآكِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُّومٍ
    56|52|تھوہڑ کے درخت کے کھانے والے ہو گے
    53. فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ
    56|53|پھر اس سے اپنے پیٹ بھرو گے
    54. فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ
    56|54|پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے
    55. فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ
    56|55|پھر اس طرح پیو گے جس طرح پیاسے اونٹ پیتے ہیں
    56. هَذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ
    56|56|یہ قیامت کے دن ان کی مہمانداری کا سامان ہوگا
    57. نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ
    56|57|ہم نے تم کو پیدا کیا ہے تو دوبارہ پیدا کرنے کی تصدیق کیوں نہیں کرتے
    58. أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ
    56|58|کیا تم نے اس نطفہ کو دیکھا ہے جو رحم میں ڈالتے ہو
    59. أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ
    56|59|اسے تم پیدا کرتے ہو یا ہم پیدا کرنے والے ہیں
    60. نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
    56|60|ہم نے تمہارے درمیان موت کو مقدر کردیا ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں
    61. عَلَى أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ
    56|61|کہ تم جیسے اور لوگ پیدا کردیں اور تمہیں اس عالم میں دوبارہ ایجاد کردیں جسے تم جانتے بھی نہیں ہو
    62. وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَى فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ
    56|62|اور تم پہلی خلقت کو تو جانتے ہو تو پھر اس میں غور کیوں نہیں کرتے ہو
    63. أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ
    56|63|اس دا نہ کو بھی دیکھا ہے جو تم زمین میں بوتے ہو
    64. أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ
    56|64|اسے تم اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں
    65. لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ
    56|65|اگر ہم چاہیں تو اسے چور چور بنادیں تو تم باتیں ہی بناتے رہ جاؤ
    66. إِنَّا لَمُغْرَمُونَ
    56|66|کہ ہم تو بڑے گھاٹے میں رہے
    67. بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ
    56|67|بلکہ ہم تو محروم ہی رہ گئے
    68. أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ
    56|68|کیا تم نے اس پانی کو دیکھا ہے جس کو تم پیتے ہو
    69. أَأَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ
    56|69|اسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اس کے برسانے والے ہم ہیں
    70. لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ
    56|70|اگر ہم چاہتے تو اسے کھارا بنادیتے تو پھر تم ہمارا شکریہ کیوں نہیں ادا کرتے ہو
    71. أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ
    56|71|کیا تم نے اس آگ کو دیکھا ہے جسے لکڑی سے نکالتے ہو
    72. أَأَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ
    56|72|اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں
    73. نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِلْمُقْوِينَ
    56|73|ہم نے اسے یاد دہانی کا ذریعہ اور مسافروں کے لئے نفع کا سامان قرار دیا ہے
    74. فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
    56|74|اب آپ اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کریں
    75. فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ
    56|75|اور میں تو تاروں کے منازل کی قسم کھاکر کہتا ہوں
    76. وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ
    56|76|اور تم جانتے ہو کہ یہ قسم بہت بڑی قسم ہے
    77. إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ
    56|77|یہ بڑا محترم قرآن ہے
    78. فِي كِتَابٍ مَكْنُونٍ
    56|78|جسے ایک پوشیدہ کتاب میں رکھا گیا ہے
    79. لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
    56|79|اسے پاک و پاکیزہ افراد کے علاوہ کوئی چھو بھی نہیں سکتا ہے
    80. تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ
    56|80|یہ رب العالمین کی طرف سے نازل کیا گیا ہے
    81. أَفَبِهَذَا الْحَدِيثِ أَنْتُمْ مُدْهِنُونَ
    56|81|تو کیا تم لوگ اس کلام سے انکار کرتے ہو
    82. وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ
    56|82|اور تم نے اپنی روزی یہی قرار دے رکھی ہے کہ اس کا انکار کرتے رہو
    83. فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ
    56|83|پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ جب جان گلے تک پہنچ جائے
    84. وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ
    56|84|اور تم اس وقت دیکھتے ہی رہ جاؤ
    85. وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلَكِنْ لَا تُبْصِرُونَ
    56|85|اور ہم تمہاری نسبت مرنے والے سے قریب ہیں مگر تم دیکھ نہیں سکتے ہو
    86. فَلَوْلَا إِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ
    56|86|پس اگر تم کسی کے دباؤ میں نہیں ہو اور بالکل آزاد ہو
    87. تَرْجِعُونَهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ
    56|87|تو اس روح کو کیوں نہیں پلٹا دیتے ہو اگر اپنی بات میں سچے ہو
    88. فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ
    56|88|پھر اگر مرنے والا مقربین میں سے ہے
    89. فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ
    56|89|تو اس کے لئے آسائش, خوشبو دار پھول اور نعمتوں کے باغات ہیں
    90. وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ
    56|90|اور اگر اصحاب یمین میں سے ہے
    91. فَسَلَامٌ لَكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ
    56|91|تو اصحاب یمین کی طرف سے تمہارے لئے سلام ہے
    92. وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ
    56|92|اور اگر جھٹلانے والوں اور گمراہوں میں سے ہے
    93. فَنُزُلٌ مِنْ حَمِيمٍ
    56|93|تو کھولتے ہوئے پانی کی مہمانی ہے
    94. وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ
    56|94|اور جہنّم میں جھونک دینے کی سزا ہے
    95. إِنَّ هَذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ
    56|95|یہی وہ بات ہے جو بالکل برحق اور یقینی ہے
    96. فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
    56|96|لہذا اپنے عظیم پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہو

    Nobel Quran