Nobel Quran

Al-Muddaththir
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ
    74|1|اے میرے کپڑا اوڑھنے والے
    2. قُمْ فَأَنْذِرْ
    74|2|اٹھو اور لوگوں کو ڈراؤ
    3. وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ
    74|3|اور اپنے رب کی بزرگی کا اعلان کرو
    4. وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ
    74|4|اور اپنے لباس کو پاکیزہ رکھو
    5. وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ
    74|5|اور برائیوں سے پرہیز کرو
    6. وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ
    74|6|اور اس طرح احسان نہ کرو کہ زیادہ کے طلب گار بن جاؤ
    7. وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ
    74|7|اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو
    8. فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ
    74|8|پھر جب صور پھونکا جائے گا
    9. فَذَلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ
    74|9|تو وہ دن انتہائی مشکل دن ہوگا
    10. عَلَى الْكَافِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ
    74|10|کافروں کے واسطے تو ہر گز آسان نہ ہوگا
    11. ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا
    74|11|اب مجھے اور اس شخص کو چھوڑ دو جس کو میں نے اکیلا پیدا کیا ہے
    12. وَجَعَلْتُ لَهُ مَالًا مَمْدُودًا
    74|12|اور اس کے لئے کثیر مال قرار دیا ہے
    13. وَبَنِينَ شُهُودًا
    74|13|اور نگاہ کے سامنے رہنے والے بیٹے قرار دیئے ہیں
    14. وَمَهَّدْتُ لَهُ تَمْهِيدًا
    74|14|اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دے دی ہے
    15. ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ
    74|15|اور پھر بھی چاہتا ہے کہ اور اضافہ کردوں
    16. كَلَّا إِنَّهُ كَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيدًا
    74|16|ہرگز نہیں یہ ہماری نشانیوں کا سخت دشمن تھا
    17. سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا
    74|17|تو ہم عنقریب اسے سخت عذاب میں گرفتار کریں گے
    18. إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ
    74|18|اس نے فکر کی اور اندازہ لگایا
    19. فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ
    74|19|تو اسی میں مارا گیا کہ کیسا اندازہ لگایا
    20. ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ
    74|20|پھر اسی میں اور تباہ ہوگیا کہ کیسا اندازہ لگایا
    21. ثُمَّ نَظَرَ
    74|21|پھر غور کیا
    22. ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ
    74|22|پھر تیوری چڑھا کر منہ بسور لیا
    23. ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ
    74|23|پھر منہ پھیر کر چلا گیا اور اکڑ گیا
    24. فَقَالَ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ
    74|24|اور آخر میں کہنے لگا کہ یہ تو ایک جادو ہے جو پرانے زمانے سے چلا آرہا ہے
    25. إِنْ هَذَا إِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ
    74|25|یہ تو صرف انسان کا کلام ہے
    26. سَأُصْلِيهِ سَقَرَ
    74|26|ہم عنقریب اسے جہنمّ واصل کردیں گے
    27. وَمَا أَدْرَاكَ مَا سَقَرُ
    74|27|اور تم کیا جانو کہ جہنمّ کیا ہے
    28. لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ
    74|28|وہ کسی کو چھوڑنے والا اور باقی رکھنے والا نہیںہے
    29. لَوَّاحَةٌ لِلْبَشَرِ
    74|29|بدن کو جلا کر سیاہ کردینے والا ہے
    30. عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ
    74|30|اس پر انیس فرشتے معین ہیں
    31. وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَةً وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا وَلَا يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْمُؤْمِنُونَ وَلِيَقُولَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ وَالْكَافِرُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَذَا مَثَلًا كَذَلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكْرَى لِلْبَشَرِ
    74|31|اور ہم نے جہنمّ کا نگہبان صرف فرشتوں کو قرار دیا ہے اور ان کی تعداد کو کفار کی آزمائش کا ذریعہ بنادیا ہے کہ اہل کتاب کو یقین حاصل ہوجائے اور ایمان والوں کے ایمان میں اضافہ ہوجائے اور اہل کتاب یا صاحبانِ ایمان اس کے بارے میں کسی طرح کا شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں مرض ہے اور کفار یہ کہنے لگیں کہ آخر اس مثال کا مقصد کیا ہے اللہ اسی طرح جس کو چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے اور اس کے لشکروں کو اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے یہ تو صرف لوگوں کی نصیحت کا ایک ذریعہ ہے
    32. كَلَّا وَالْقَمَرِ
    74|32|ہوشیار ہمیں چاند کی قسم
    33. وَاللَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ
    74|33|اور جاتی ہوئی رات کی قسم
    34. وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ
    74|34|اور روشن صبح کی قسم
    35. إِنَّهَا لَإِحْدَى الْكُبَرِ
    74|35|یہ جہنمّ بڑی چیزوں میں سے ایک چیز ہے
    36. نَذِيرًا لِلْبَشَرِ
    74|36|لوگوں کے ڈرانے کا ذریعہ
    37. لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ
    74|37|ان کے لئے جو آگے پیچھے ہٹنا چاہیں
    38. كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ
    74|38|ہر نفس اپنے اعمال میں گرفتار ہے
    39. إِلَّا أَصْحَابَ الْيَمِينِ
    74|39|علاوہ اصحاب یمین کے
    40. فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ
    74|40|وہ جنتوں میں رہ کر آپس میں سوال کررہے ہوں گے
    41. عَنِ الْمُجْرِمِينَ
    74|41|مجرمین کے بارے میں
    42. مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ
    74|42|آخر تمہیں کس چیز نے جہنمّ میں پہنچادیا ہے
    43. قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ
    74|43|وہ کہیں گے کہ ہم نماز گزار نہیں تھے
    44. وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ
    74|44|اور مسکین کو کھانا نہیں کھلایا کرتے تھے
    45. وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ
    74|45|لوگوں کے بفِے کاموں میں شامل ہوجایا کرتے تھے
    46. وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ
    74|46|اور روزِ قیامت کی تکذیب کیا کرتے تھے
    47. حَتَّى أَتَانَا الْيَقِينُ
    74|47|یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی
    48. فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ
    74|48|تو انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش بھی کوئی فائدہ نہ پہنچائے گی
    49. فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ
    74|49|آخر انہیں کیا ہوگیا ہے کہ یہ نصیحت سے منہ موڑے ہوئے ہیں
    50. كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُسْتَنْفِرَةٌ
    74|50|گویا بھڑکے ہوئے گدھے ہیں
    51. فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ
    74|51|جو شیر سے بھاگ رہے ہیں
    52. بَلْ يُرِيدُ كُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُؤْتَى صُحُفًا مُنَشَّرَةً
    74|52|حقیقتا ان میں ہر آدمی اس بات کا خواہش مند ہے کہ اسے کِھلی ہوئی کتابیں عطا کردی جائیں
    53. كَلَّا بَلْ لَا يَخَافُونَ الْآخِرَةَ
    74|53|ہرگز نہیں ہوسکتا اصل یہ ہے کہ انہیں آخرت کا خوف ہی نہیں ہے
    54. كَلَّا إِنَّهُ تَذْكِرَةٌ
    74|54|ہاں ہاں بیشک یہ سراسر نصیحت ہے
    55. فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ
    74|55|اب جس کا جی چاہے اسے یاد رکھے
    56. وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ هُوَ أَهْلُ التَّقْوَى وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ
    74|56|اور یہ اسے یاد نہ کریں گے مگر یہ کہ اللہ ہی چاہے کہ وہی ڈرانے کا اہل اور مغفرت کا مالک ہے

    Nobel Quran