Nobel Quran

Al-Qiyaama
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ
    75|1|میں روزِ قیامت کی قسم کھاتا ہوں
    2. وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ
    75|2|اور برائیوں پر ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہوں
    3. أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَلَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَهُ
    75|3|کیا یہ انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہ کرسکیں گے
    4. بَلَى قَادِرِينَ عَلَى أَنْ نُسَوِّيَ بَنَانَهُ
    75|4|یقینا ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی انگلیوں کے پور تک درست کرسکیں
    5. بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ
    75|5|بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ اپنے سامنے برائی کرتا چلا جائے
    6. يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ
    75|6|وہ یہ پوچھتا ہے کہ یہ قیامت کب آنے والی ہے
    7. فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ
    75|7|تو جب آنکھیں چکا چوند ہوجائیں گی
    8. وَخَسَفَ الْقَمَرُ
    75|8|اور چاند کو گہن لگ جائے گا
    9. وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ
    75|9|اور یہ چاند سورج اکٹھا کردیئے جائیں گے
    10. يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ
    75|10|اس دن انسان کہے گا کہ اب بھاگنے کا راستہ کدھر ہے
    11. كَلَّا لَا وَزَرَ
    75|11|ہرگز نہیں اب کوئی ٹھکانہ نہیں ہے
    12. إِلَى رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ
    75|12|اب سب کا مرکز تمہارے پروردگار کی طرف ہے
    13. يُنَبَّأُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ
    75|13|اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے پہلے اور بعد کیا کیا اعمال کئے ہیں
    14. بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَى نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ
    75|14|بلکہ انسان خود بھی اپنے نفس کے حالات سے خوب باخبر ہے
    15. وَلَوْ أَلْقَى مَعَاذِيرَهُ
    75|15|چاہے وہ کتنے ہی عذر کیوں نہ پیش کرے
    16. لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ
    75|16|دیکھئے آپ قرآن کی تلاوت میں عجلت کے ساتھ زبان کو حرکت نہ دیں
    17. إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ
    75|17|یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے جمع کریں اور پڑھوائیں
    18. فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ
    75|18|پھر جب ہم پڑھوادیں تو آپ اس کی تلاوت کو دہرائیں
    19. ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ
    75|19|پھر اس کے بعد اس کی وضاحت کرنا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے
    20. كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ
    75|20|نہیں بلکہ تم لوگ دنیا کو دوست رکھتے ہو
    21. وَتَذَرُونَ الْآخِرَةَ
    75|21|اور آخرت کو نظر انداز کئے ہوئے ہو
    22. وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ
    75|22|اس دن بعض چہرے شاداب ہوں گے
    23. إِلَى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ
    75|23|اپنے پروردگار کی نعمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہوں گے
    24. وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ
    75|24|اور بعض چہرے افسردہ ہوں گے
    25. تَظُنُّ أَنْ يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ
    75|25|جنہیں یہ خیال ہوگا کہ کب کمر توڑ مصیبت وارد ہوجائے
    26. كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ
    75|26|ہوشیار جب جان گردن تک پہنچ جائے گی
    27. وَقِيلَ مَنْ رَاقٍ
    75|27|اور کہا جائے گا کہ اب کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
    28. وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ
    75|28|اور مرنے والے کو خیال ہوگا کہ اب سب سے جدائی ہے
    29. وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ
    75|29|اور پنڈلی پنڈلی سے لپٹ جائے گی
    30. إِلَى رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ
    75|30|آج سب کو پروردگار کی طرف لے جایا جائے گا
    31. فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّى
    75|31|اس نے نہ کلام خدا کی تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی
    32. وَلَكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّى
    75|32|بلکہ تکذیب کی اور منہ پھیر لیا
    33. ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى أَهْلِهِ يَتَمَطَّى
    75|33|پھر اپنے اہل کی طرف اکڑتا ہوا گیا
    34. أَوْلَى لَكَ فَأَوْلَى
    75|34|افسوس ہے تیرے حال پر بہت افسوس ہے
    35. ثُمَّ أَوْلَى لَكَ فَأَوْلَى
    75|35|حیف ہے اور صد حیف ہے
    36. أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَنْ يُتْرَكَ سُدًى
    75|36|کیا انسان کا خیال یہ ہے کہ اسے اسی طرح آزاد چھوڑ دیا جائے گا
    37. أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِنْ مَنِيٍّ يُمْنَى
    75|37|کیا وہ اس منی کا قطرہ نہیں تھا جسے رحم میں ڈالا جاتا ہے
    38. ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّى
    75|38|پھر علقہ بنا پھر اسے خلق کرکے برابر کیا
    39. فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى
    75|39|پھر اس سے عورت اور مرد کا جوڑا تیار کیا
    40. أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى
    75|40|کیا وہ خدا اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مفِدوں کو دوبارہ زندہ کرسکے

    Nobel Quran