Nobel Quran

Al-Mursalaat
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا
    77|1|ان کی قسم جنہیں تسلسل کے ساتھ بھیجا گیا ہے
    2. فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا
    77|2|پھر تیز رفتاری سے چلنے والی ہیں
    3. وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا
    77|3|اور قسم ہے ان کی جو اشیائ کو منتشر کرنے والی ہیں
    4. فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا
    77|4|پھر انہیں آپس میں جدا کرنے والی ہیں
    5. فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا
    77|5|پھر ذ کر کو نازل کرنے والی ہیں
    6. عُذْرًا أَوْ نُذْرًا
    77|6|تاکہ عذر تمام ہو یا خوف پیدا کرایا جائے
    7. إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ
    77|7|جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ بہرحال واقع ہونے والی ہے
    8. فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ
    77|8|پھر جب ستاروں کی چمک ختم ہوجائے
    9. وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ
    77|9|اور آسمانوں میں شگاف پیدا ہوجائے
    10. وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ
    77|10|اور جب پہاڑ اُڑنے لگیں
    11. وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ
    77|11|اور جب سارے پیغمبر علیھ السّلام ایک وقت میں جمع کرلئے جائیں
    12. لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ
    77|12|بھلا کس دن کے لئے ان باتوں میں تاخیر کی گئی ہے
    13. لِيَوْمِ الْفَصْلِ
    77|13|فیصلہ کے دن کے لئے
    14. وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ
    77|14|اور آپ کیاجانیں کہ فیصلہ کا دن کیا ہے
    15. وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ
    77|15|اس دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنمّ ہے
    16. أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ
    77|16|کیا ہم نے ان کے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کردیا ہے
    17. ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ
    77|17|پھر دوسرے لوگوں کو بھی ان ہی کے پیچھے لگادیں گے
    18. كَذَلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ
    77|18|ہم مجرموں کے ساتھ اسی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں
    19. وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ
    77|19|اور آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہی بربادی ہے
    20. أَلَمْ نَخْلُقْكُمْ مِنْ مَاءٍ مَهِينٍ
    77|20|کیا ہم نے تم کو ایک حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا ہے
    21. فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَكِينٍ
    77|21|پھر اسے ایک محفوظ مقام پر قرار دیا ہے
    22. إِلَى قَدَرٍ مَعْلُومٍ
    77|22|ایک معین مقدار تک
    23. فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ
    77|23|پھر ہم نے اس کی مقدار معین کی ہے تو ہم بہترین مقدار مقرر کرنے والے ہیں
    24. وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ
    77|24|آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے
    25. أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا
    77|25|کیا ہم نے زمین کو ایک جمع کرنے والا ظرف نہیں بنایا ہے
    26. أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا
    77|26|جس میں زندہ مفِدہ سب کو جمع کریں گے
    27. وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُمْ مَاءً فُرَاتًا
    77|27|اور اس میں اونچے اونچے پہاڑ قرار دئے ہیں اور تمہیں شیریں پانی سے سیراب کیا ہے
    28. وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ
    77|28|آج جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور تباہی ہے
    29. انْطَلِقُوا إِلَى مَا كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ
    77|29|جاؤ اس طرف جس کی تکذیب کیا کرتے تھے
    30. انْطَلِقُوا إِلَى ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ
    77|30|جاؤ اس دھوئیں کے سایہ کی طرف جس کے تین گوشے ہیں
    31. لَا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ
    77|31|نہ ٹھنڈک ہے اور نہ جہنمّ کی لپٹ سے بچانے والا سہارا
    32. إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ
    77|32|وہ ایسے انگارے پھینک رہا ہے جیسے کوئی محل
    33. كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ
    77|33|جیسے زرد رنگ کے اونٹ
    34. وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ
    77|34|آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے بربادی اور جہنمّ ہے
    35. هَذَا يَوْمُ لَا يَنْطِقُونَ
    77|35|آج کے دن یہ لوگ بات بھی نہ کرسکیں گے
    36. وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ
    77|36|اور نہ انہیں اس بات کی اجازت ہوگی کہ عذر پیش کرسکیں
    37. وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ
    77|37|آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ّہے
    38. هَذَا يَوْمُ الْفَصْلِ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ
    77|38|یہ فیصلہ کا دن ہے جس میں ہم نے تم کو اور تمام پہلے والوں کو اکٹھا کیا ہے
    39. فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ
    77|39|اب اگر تمہارے پاس کوئی چال ہو تو ہم سے استعمال کرو
    40. وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ
    77|40|آج تکذیب کرنے والوں کے لئے جہنم ّہے
    41. إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ
    77|41|بیشک متقین گھنی چھاؤں اور چشموں کے درمیان ہوں گے
    42. وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ
    77|42|اور ان کی خواہش کے مطابق میوے ہوں گے
    43. كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ
    77|43|اب اطمینان سے کھاؤ پیو ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دیئے ہیں
    44. إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
    77|44|ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو بدلہ دیتے ہیں
    45. وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ
    77|45|آج جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے
    46. كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُمْ مُجْرِمُونَ
    77|46|تم لوگ تھوڑے دنوں کھاؤ اور آرام کرلو کہ تم مجرم ہو
    47. وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ
    77|47|آج کے دن تکذیب کرنے والوں کے لئے ویل ہے
    48. وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ
    77|48|اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو نہیں کرتے ہیں
    49. وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ
    77|49|تو آج کے دن جھٹلانے والوں کے لئے جہنم ہے
    50. فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ
    77|50|آخر یہ لوگ اس کے بعد کس بات پر ایمان لے آئیں گے

    Nobel Quran