Nobel Quran

An-Naba
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ
    78|1|یہ لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوال کررہے ہیں
    2. عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ
    78|2|بہت بڑی خبر کے بارے میں
    3. الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ
    78|3|جس کے بارے میں ان میں اختلاف ہے
    4. كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
    78|4|کچھ نہیں عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا
    5. ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
    78|5|اور خوب معلوم ہوجائے گا
    6. أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا
    78|6|کیا ہم نے زمین کا فرش نہیں بنایا ہے
    7. وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا
    78|7|اورپہاڑوں کی میخیں نہیں نصب کی ہیں
    8. وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا
    78|8|اور ہم ہی نے تم کوجوڑا بنایا ہے
    9. وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
    78|9|اور تمہاری نیند کو آرام کا سامان قرار دیا ہے
    10. وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا
    78|10|اور رات کو پردہ پوش بنایا ہے
    11. وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا
    78|11|اور دن کو وقت معاش قراردیا ہے
    12. وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
    78|12|اور تمہارے سروں پر سات مضبوط آسمان بنائے ہیں
    13. وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا
    78|13|اور ایک بھڑکتا ہوا چراغ بنایا ہے
    14. وَأَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا
    78|14|اور بادلوں میں سے موسلا دھار پانی برسایا ہے
    15. لِنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا
    78|15|تاکہ اس کے ذریعہ دانے اور گھاس برآمدکریں
    16. وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا
    78|16|اور گھنے گھنے باغات پیداکریں
    17. إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا
    78|17|بیشک فیصلہ کا دن معین ہے
    18. يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا
    78|18|جس دن صورپھونکا جائے گا اور تم سب فوج در فوج آؤ گے
    19. وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا
    78|19|اورآسمان کے راستے کھول دیئے جائیں گے اور دروازے بن جائیں گے
    20. وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
    78|20|اورپہاڑوں کو جگہ سے حرکت دے دی جائے گی اوروہ ریت جیسے ہوجائیں گے
    21. إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
    78|21|بیشک جہنم ان کی گھات میں ہے
    22. لِلطَّاغِينَ مَآبًا
    78|22|وہ سرکشوں کا آخری ٹھکانا ہے
    23. لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا
    78|23|اس میں وہ مدتوں رہیں گے
    24. لَا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا
    78|24|نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھ سکیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا
    25. إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا
    78|25|علاوہ کھولتے پانی اورپیپ کے
    26. جَزَاءً وِفَاقًا
    78|26|یہ ان کے اعمال کامکمل بدلہ ہے
    27. إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا
    78|27|یہ لوگ حساب و کتاب کی امید ہی نہیں رکھتے تھے
    28. وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا
    78|28|اورانہوں نے ہماری آیات کی باقاعدہ تکذیب کی ہے
    29. وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا
    78|29|اور ہم نے ہر شے کو اپنی کتاب میں جمع کرلیا ہے
    30. فَذُوقُوا فَلَنْ نَزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا
    78|30|اب تم اپنے اعمال کا مزہ چکھو اورہم عذاب کے علاوہ کوئی اضافہ نہیں کرسکتے
    31. إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا
    78|31|بیشک صاحبانِ تقویٰ کے لئے کامیابی کی منزل ہے
    32. حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا
    78|32|باغات ہیں اورانگور
    33. وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا
    78|33|نوخیز دوشیزائیں ہیں اورسب ہمسن
    34. وَكَأْسًا دِهَاقًا
    78|34|اور چھلکتے ہوئے پیمانے
    35. لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا
    78|35|وہاں نہ کوئی لغو بات سنیں گے نہ گناہ
    36. جَزَاءً مِنْ رَبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا
    78|36|یہ تمہارے رب کی طرف سے حساب کی ہوئی عطا ہے اور تمہارے اعمال کی جزا
    37. رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمَنِ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا
    78|37|وہ آسمان و زمین اوران کے مابین کاپروردگار رحمٰن ہے جس کے سامنے کسی کو بات کرنے کا یارا نہیں ہے
    38. يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا لَا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَقَالَ صَوَابًا
    78|38|جس دن روح القدس اورملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے اورکوئی بات بھی نہ کرسکے گا علاوہ اس کے جسے رحمٰن اجازت دے دے اور ٹھیک ٹھیک بات کرے
    39. ذَلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ مَآبًا
    78|39|یہی برحق دن ہے تو جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے
    40. إِنَّا أَنْذَرْنَاكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ الْكَافِرُ يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا
    78|40|ہم نے تم کو ایک قریبی عذاب سے ڈرایا ہے جس دن انسان اپنے کئے دھرے کو دیکھے گا اورکافرکہے گا کہ اے کاش میں خاک ہوگیا ہوتا

    Nobel Quran