Nobel Quran

An-Naazi'aat
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا
    79|1|قسم ہے ان کی جو ڈوب کر کھینچ لینے والے ہیں
    2. وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا
    79|2|اور آسانی سے کھول دینے والے ہیں
    3. وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا
    79|3|اور فضا میں پیرنے والے ہیں
    4. فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا
    79|4|پھر تیز رفتاری سے سبقت کرنے والے ہیں
    5. فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا
    79|5|پھر امور کا انتظام کرنے والے ہیں
    6. يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ
    79|6|جس دن زمین کو جھٹکا دیا جائے گا
    7. تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ
    79|7|اور اس کے بعد دوسرا جھٹکا لگے گا
    8. قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ
    79|8|اس دن دل لرز جائیں گے
    9. أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ
    79|9|آنکھیں خوف سے جھکیِ ہوں گی
    10. يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ
    79|10|یہ کفاّر کہتے ہیں کہ کیا ہم پلٹ کر پھر اس دنیا میں بھیجے جائیں گے
    11. أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَخِرَةً
    79|11|کیا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہوجائیں گے تب
    12. قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ
    79|12|یہ تو بڑے گھاٹے والی واپسی ہوگی
    13. فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ
    79|13|یہ قیامت تو بس ایک چیخ ہوگی
    14. فَإِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ
    79|14|جس کے بعد سب میدان هحشر میں نظر آئیں گے
    15. هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَى
    79|15|کیا تمہارے پاس موسٰی کی خبر آئی ہے
    16. إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى
    79|16|جب ان کے رب نے انہیں طویٰ کی مقدس وادی میں آواز دی
    17. اذْهَبْ إِلَى فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَى
    79|17|فرعون کی طرف جاؤ وہ سرکش ہوگیا ہے
    18. فَقُلْ هَلْ لَكَ إِلَى أَنْ تَزَكَّى
    79|18|اس سے کہو کیا یہ ممکن ہے تو پاکیزہ کردار ہوجائے
    19. وَأَهْدِيَكَ إِلَى رَبِّكَ فَتَخْشَى
    79|19|اور میں تجھے تیرے رب کی طرف ہدایت کروں اور تیرے دل میں خوف پیدا ہوجائے
    20. فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَى
    79|20|پھر انہوں نے اسے عظیم نشانی دکھلائی
    21. فَكَذَّبَ وَعَصَى
    79|21|تو اس نے انکار کردیا اور نافرمانی کی
    22. ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَى
    79|22|پھر منہ پھیر کر دوڑ دھوپ میں لگ گیا
    23. فَحَشَرَ فَنَادَى
    79|23|پھر سب کو جمع کیا اور آواز دی
    24. فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَى
    79|24|اور کہا کہ میں تمہارا رب اعلیٰ ہوں
    25. فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَكَالَ الْآخِرَةِ وَالْأُولَى
    79|25|تو خدا نے اسے دنیا و آخرت دونو ںکے عذاب کی گرفت میں لے لیا
    26. إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَى
    79|26|اس واقعہ میں خوف خدا رکھنے والوں کے لئے عبرت کا سامان ہے
    27. أَأَنْتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ بَنَاهَا
    79|27|کیا تمہاری خلقت آسمان بنانے سے زیادہ مشکل کام ہے کہ اس نے آسمان کو بنایا ہے
    28. رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا
    79|28|اس کی چھت کو بلند کیا اور پھر برابر کردیا ہے
    29. وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا
    79|29|اس کی رات کو تاریک بنایا ہے اور دن کی روشنی نکال دی ہے
    30. وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَلِكَ دَحَاهَا
    79|30|اس کے بعد زمین کا فرش بچھایا ہے
    31. أَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَمَرْعَاهَا
    79|31|اس میں سے پانی اور چارہ نکالا ہے
    32. وَالْجِبَالَ أَرْسَاهَا
    79|32|اور پہاڑوں کو گاڑ دیا ہے
    33. مَتَاعًا لَكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ
    79|33|یہ سب تمہارے اور جانوروں کے لئے ایک سرمایہ ہے
    34. فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَى
    79|34|پھر جب بڑی مصیبت آجائے گی
    35. يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنْسَانُ مَا سَعَى
    79|35|جس دن انسان یاد کرے گا کہ اس نے کیا کیا ہے
    36. وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَنْ يَرَى
    79|36|اور جہنم کو دیکھنے والوں کے لئے نمایاں کردیا جائے گا
    37. فَأَمَّا مَنْ طَغَى
    79|37|پھر جس نے سرکشی کی ہے
    38. وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
    79|38|اور زندگانی دنیا کو اختیار کیا ہے
    39. فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَى
    79|39|جہنم ّاس کا ٹھکانا ہوگا
    40. وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى
    79|40|اور جس نے رب کی بارگاہ میں حاضری کا خوف پیدا کیا ہے اور اپنے نفس کو خواہشات سے روکا ہے
    41. فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى
    79|41|تو جنّت اس کا ٹھکانا اور مرکز ہے
    42. يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا
    79|42|پیغمبر لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا ٹھکانا کب ہے
    43. فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا
    79|43|آپ اس کی یاد کے بارے میں کس منزل پر ہیں
    44. إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا
    79|44|اس کے علم کی ا نتہائ آپ کے پروردگار کی طرف ہے
    45. إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَخْشَاهَا
    79|45|آپ تو صرف اس کا خوف رکھنے والوں کو اس سے ڈرانے والے ہیں
    46. كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا
    79|46|گویا جب وہ لوگ اسے دیکھیں گے تو ایسا معلوم ہوگاجیسے ایک شام یا ایک صبح دنیامیں ٹھہرے ہیں

    Nobel Quran