Nobel Quran

At-Takwir
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ
    81|1|جب چادر آفتاب کو لپیٹ دیا جائے گا
    2. وَإِذَا النُّجُومُ انْكَدَرَتْ
    81|2|جب تارے گر پڑیں گے
    3. وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ
    81|3|جب پہاڑ حرکت میں آجائیں گے
    4. وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ
    81|4|جب عنقریب جننے والی اونٹنیاں معطل کردی جائیں گی
    5. وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ
    81|5|جب جانوروں کو اکٹھا کیا جائے گا
    6. وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ
    81|6|جب دریا بھڑک اٹھیں گے
    7. وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ
    81|7|جب روحوں کو جسموں سے جوڑ دیا جائے گا
    8. وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ
    81|8|اور جب زندہ درگور لڑکیوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا
    9. بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ
    81|9|کہ انہیں کس گناہ میں مارا گیا ہے
    10. وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
    81|10|اور جب نامہ اعمال منتشر کردیئے جائیں گے
    11. وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ
    81|11|اور جب آسمان کا چھلکا اُتار دیا جائے گا
    12. وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ
    81|12|اور جب جہنمّ کی آگ بھڑکا دی جائے گی
    13. وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ
    81|13|اور جب جنّت قریب تر کردی جائے گی
    14. عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا أَحْضَرَتْ
    81|14|تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ اس نے کیا حاضر کیا ہے
    15. فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ
    81|15|تو میں ان ستاروں کی قسم کھاتا ہوں جو پلٹ جانے والے ہیں
    16. الْجَوَارِ الْكُنَّسِ
    81|16|چلنے والے اورحُھپ جانے والے ہیں
    17. وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ
    81|17|اور رات کی قسم جب ختم ہونے کو آئے
    18. وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ
    81|18|اور صبح کی قسم جب سانس لینے لگے
    19. إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
    81|19|بے شک یہ ایک معزز فرشتے کا بیان ہے
    20. ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ
    81|20|وہ صاحبِ قوت ہے اور صاحبِ عرش کی بارگاہ کا مکین ہے
    21. مُطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ
    81|21|وہ وہاں قابل اطاعت اور پھر امانت دار ہے
    22. وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُونٍ
    81|22|اور تمہارا ساتھی پیغمبر دیوانہ نہیں ہے
    23. وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ
    81|23|اور اس نے فرشتہ کو بلند اُفق پر دیکھا ہے
    24. وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ
    81|24|اور وہ غیب کے بارے میں بخیل نہیں ہے
    25. وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ
    81|25|اور یہ قرآن کسی شیطان رجیم کا قول نہیں ہے
    26. فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ
    81|26|تو تم کدھر چلے جارہے ہو
    27. إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ
    81|27|یہ صرف عالمین کے لئے ایک نصیحت کا سامان ہے
    28. لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ
    81|28|جو تم میں سے سیدھا ہونا چاہے
    29. وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ
    81|29|اور تم لوگ کچھ نہیں چاہ سکتے مگریہ کہ عالمین کا پروردگار خدا چاہے

    Nobel Quran