Nobel Quran

Al-Infitaar
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ
    82|1|جب آسمان شگافتہ ہوجائے گا
    2. وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ
    82|2|اور جب ستارے بکھر جائیں گے
    3. وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
    82|3|اور جب دریا بہہ کر ایک دوسرے سے مل جائیں گے
    4. وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ
    82|4|اور جب قبروں کو اُبھار دیا جائے گا
    5. عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ
    82|5|تب ہر نفس کو معلوم ہوگا کہ کیا مقدم کیا ہے اور کیا موخر کیا ہے
    6. يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ
    82|6|اے انسان تجھے رب کریم کے بارے میں کس شے نے دھوکہ میں رکھا ہے
    7. الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ
    82|7|اس نے تجھے پیدا کیا ہے اور پھر برابر کرکے متوازن بنایا ہے
    8. فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ
    82|8|اس نے جس صورت میں چاہاہے تیرے اجزائ کی ترکیب کی ہے
    9. كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ
    82|9|مگر تم لوگ جزا کا انکار کرتے ہو
    10. وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ
    82|10|اور یقینا تمہارے سروں پر نگہبان مقرر ہیں
    11. كِرَامًا كَاتِبِينَ
    82|11|جو باعزّت لکھنے والے ہیں
    12. يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ
    82|12|وہ تمہارے اعمال کو خوب جانتے ہیں
    13. إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
    82|13|بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے
    14. وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ
    82|14|اور بدکار افراد جہنم ّمیں ہوں گے
    15. يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ
    82|15|وہ روز جزا اسی میں جھونک دیئے جائیں گے
    16. وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ
    82|16|اور وہ اس سے بچ کر نہ جاسکیں گے
    17. وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
    82|17|اور تم کیا جانو کہ جزا کا دن کیا شے ہے
    18. ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
    82|18|پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہوتا ہے
    19. يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ
    82|19|اس دن کوئی کسی کے بارے میں کوئی اختیار نہ رکھتا ہوگا اور سارا اختیار اللہ کے ہاتھوں میں ہوگا

    Nobel Quran