Nobel Quran

Al-Mutaffifin
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ
    83|1|ویل ہے ان کے لئے جو ناپ تول میں کمی کرنے والے ہیں
    2. الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ
    83|2|یہ جب لوگوں سے ناپ کرلیتے ہیں تو پورا مال لے لیتے ہیں
    3. وَإِذَا كَالُوهُمْ أَوْ وَزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ
    83|3|اور جب ان کے لئے ناپتے یا تولتے ہیں تو کم کردیتے ہیں
    4. أَلَا يَظُنُّ أُولَئِكَ أَنَّهُمْ مَبْعُوثُونَ
    83|4|کیا انہیں یہ خیال نہیں ہے کہ یہ ایک روز دوبارہ اٹھائے جانے والے ہیں
    5. لِيَوْمٍ عَظِيمٍ
    83|5|بڑے سخت دن میں
    6. يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ
    83|6|جس دن سب رب العالمین کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے
    7. كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ
    83|7|یاد رکھو کہ بدکاروں کا نامہ اعمال سجین میں ہوگا
    8. وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ
    83|8|اور تم کیا جو کہ سجین کیا ہے
    9. كِتَابٌ مَرْقُومٌ
    83|9|ایک لکھا ہوا دفتر ہے
    10. وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ
    83|10|آج کے دن ان جھٹلانے والوں کے لئے بربادی ہے
    11. الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ
    83|11|جو لوگ روز جزا کا انکار کرتے ہیں
    12. وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
    83|12|اور اس کا انکار صرف وہی کرتے ہیں جو حد سے گزر جانے والے گنہگار ہیں
    13. إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
    83|13|جب ان کے سامنے آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ تو پرانے افسانے ہیں
    14. كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
    83|14|نہیں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کا زنگ لگ گیا ہے
    15. كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ
    83|15|یاد رکھو انہیں روز قیامت پروردگار کی رحمت سے محجوب کردیا جائے گا
    16. ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ
    83|16|پھر اس کے بعد یہ جہنمّ میں جھونکے جانے والے ہیں
    17. ثُمَّ يُقَالُ هَذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ
    83|17|پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہی وہ ہے جس کا تم انکار رہے تھے
    18. كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ
    83|18|یاد رکھو کہ نیک کردار افراد کا نامہ اعمال علیین میں ہوگا
    19. وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ
    83|19|اور تم کیا جانو کہ علیین کیا ہے
    20. كِتَابٌ مَرْقُومٌ
    83|20|ایک لکھا ہوا دفتر ہے
    21. يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ
    83|21|جس کے گواہ ملائکہ مقربین ہیں
    22. إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
    83|22|بے شک نیک لوگ نعمتوں میں ہوں گے
    23. عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ
    83|23|تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کررہے ہوں گے
    24. تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ
    83|24|تم ان کے چہروں پر نعمت کی شادابی کا مشاہدہ کروگے
    25. يُسْقَوْنَ مِنْ رَحِيقٍ مَخْتُومٍ
    83|25|انہیں سربمہر خالص شراب سے سیراب کیا جائے گا
    26. خِتَامُهُ مِسْكٌ وَفِي ذَلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ
    83|26|جس کی مہر مشک کی ہوگی اور ایسی چیزوں میں شوق کرنے والوں کو آپس میں سبقت اور رغبت کرنی چاہئے
    27. وَمِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِيمٍ
    83|27|اس شراب میں تسنیم کے پانی کی آمیزش ہوگی
    28. عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ
    83|28|یہ ایک چشمہ ہے جس سے مقرب بارگاہ بندے پانی پیتے ہیں
    29. إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ
    83|29|بے شک یہ مجرمین صاحبانِ ایمان کا مذاق اُڑایا کرتے تھے
    30. وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ
    83|30|اور جب وہ ان کے پاس سے گزرتے تھے تو اشارے کنائے کرتے تھے
    31. وَإِذَا انْقَلَبُوا إِلَى أَهْلِهِمُ انْقَلَبُوا فَكِهِينَ
    83|31|اور جب اپنے اہل کی طرف پلٹ کر آتے تھے تو خوش وخرم ہوتے تھے
    32. وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَؤُلَاءِ لَضَالُّونَ
    83|32|اور جب مومنین کو دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ سب اصلی گمراہ ہیں
    33. وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ
    83|33|حالانکہ انہیں ان کا نگراں بنا کر نہیں بھیجا گیا تھا
    34. فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ
    83|34|تو آج ایمان لانے والے بھی کفاّر کا مضحکہ اُڑائیں گے
    35. عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ
    83|35|تختوں پر بیٹھے ہوئے دیکھ رہے ہوں گے
    36. هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ
    83|36|اب تو کفار کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ مل رہا ہے

    Nobel Quran