Nobel Quran

Al-Inshiqaaq
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ
    84|1|جب آسمان پھٹ جائے گا
    2. وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
    84|2|اور اپنے پروردگار کا حکم بجا لائے گا اور یہ ضروری بھی ہے
    3. وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ
    84|3|اور جب زمین برابر کرکے پھیلا دی جائے گی
    4. وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ
    84|4|اور وہ اپنے ذخیرے پھینک کر خالی ہوجائے گی
    5. وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
    84|5|اور اپنے پروردگار کا حکم بجا لائے گی اور یہ ضروری بھی ہے
    6. يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ
    84|6|اے انسان تو اپنے پروردگار کی طرف جانے کی کوشش کررہا ہے تو ایک دن اس کا سامنا کرے گا
    7. فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ
    84|7|پھر جس کو نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
    8. فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا
    84|8|اس کا حساب آسان ہوگا
    9. وَيَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِهِ مَسْرُورًا
    84|9|اور وہ اپنے اہل کی طرف خوشی خوشی واپس آئے گا
    10. وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ
    84|10|اور جس کو نامہ اعمال پشت کی طرف سے دیا جائے گا
    11. فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا
    84|11|وہ عنقریب موت کی دعا کرے گا
    12. وَيَصْلَى سَعِيرًا
    84|12|اور جہنمّ کی آگ میں داخل ہوگا
    13. إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا
    84|13|یہ پہلے اپنے اہل و عیال میں بہت خوش تھا
    14. إِنَّهُ ظَنَّ أَنْ لَنْ يَحُورَ
    84|14|اور اس کا خیال تھا کہ پلٹ کر خدا کی طرف نہیں جائے گا
    15. بَلَى إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا
    84|15|ہاں اس کا پروردگار خوب دیکھنے والا ہے
    16. فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ
    84|16|میں شفق کی قسم کھا کر کہتا ہوں
    17. وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ
    84|17|اور رات اورجن چیزوں کو وہ ڈھانک لیتی ہے ان کی قسم
    18. وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ
    84|18|اور چاند کی قسم جب وہ پورا ہوجائے
    19. لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ
    84|19|کہ تم ایک مصیبت کے بعد دوسری مصیبت میں مبتلا ہوگے
    20. فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
    84|20|پھر انہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایمان نہیں لے آتے ہیں
    21. وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ
    84|21|اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے ہیں
    22. بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ
    84|22|بلکہ کفاّر تو تکذیب بھی کرتے ہیں
    23. وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ
    84|23|اور اللہ خوب جانتا ہے جو یہ اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں
    24. فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
    84|24|اب آپ انہیں دردناک عذاب کی بشارت دے دیں
    25. إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
    84|25|علاوہ صاحبانِ ایمان و عمل صالح کے کہ ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر و ثواب ہے

    Nobel Quran