Nobel Quran

Al-A'laa
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى
    87|1|اپنے بلند ترین رب کے نام کی تسبیح کرو
    2. الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّى
    87|2|جس نے پیدا کیا ہے اور درست بنایا ہے
    3. وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَى
    87|3|جس نے تقدیر معین کی ہے اور پھر ہدایت دی ہے
    4. وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَى
    87|4|جس نے چارہ بنایا ہے
    5. فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَى
    87|5|پھر اسے خشک کرکے سیاہ رنگ کا کوڑا بنادیاہے
    6. سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَى
    87|6|ہم عنقریب تمہیں اس طرح پڑھائیں گے کہ بھول نہ سکوگے
    7. إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَى
    87|7|مگر یہ کہ خدا ہی چاہے کہ وہ ہر ظاہر اور مخفی رہنے والی چیز کو جانتا ہے
    8. وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَى
    87|8|اور ہم تم کو آسان راستہ کی توفیق دیں گے
    9. فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَى
    87|9|لہذا لوگوں کوسمجھاؤ اگر سمجھانے کا فائدہ ہو
    10. سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشَى
    87|10|عنقریب خوف خدا رکھنے والا سمجھ جائے گا
    11. وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى
    87|11|اور بدبخت اس سے کنارہ کشی کرے گا
    12. الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَى
    87|12|جو بہت بڑی آگ میں جلنے والا ہے
    13. ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى
    87|13|پھر نہ اس میں زندگی ہے نہ موت
    14. قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى
    87|14|بے شک پاکیزہ رہنے والا کامیاب ہوگیا
    15. وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى
    87|15|جس نے اپنے رب کے نام کی تسبیح کی اور پھر نماز پڑھی
    16. بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
    87|16|لیکن تم لوگ زندگانی دنیا کو مقدم رکھتے ہو
    17. وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَى
    87|17|جب کہ آخرت بہتر اور ہمیشہ رہنے والی ہے
    18. إِنَّ هَذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَى
    87|18|یہ بات تمام پہلے صحیفوں میں بھی موجود ہے
    19. صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى
    87|19|ابراہیم علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی اور موسٰی علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی

    Nobel Quran