Nobel Quran

Al-Ghaashiya
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ
    88|1|کیا تمہیں ڈھانپ لینے والی قیامت کی بات معلوم ہے
    2. وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ
    88|2|اس دن بہت سے چہرے ذلیل اور رسوا ہوں گے
    3. عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ
    88|3|محنت کرنے والے تھکے ہوئے
    4. تَصْلَى نَارًا حَامِيَةً
    88|4|دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے
    5. تُسْقَى مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ
    88|5|انہیں کھولتے ہوئے پانی کے چشمہ سے سیراب کیا جائے گا
    6. لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ
    88|6|ان کے لئے کوئی کھانا سوائے خادار جھاڑی کے نہ ہوگا
    7. لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ
    88|7|جو نہ موٹائی پیدا کرسکے اور نہ بھوک کے کام آسکے
    8. وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاعِمَةٌ
    88|8|اور کچھ چہرے تر و تازہ ہوں گے
    9. لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ
    88|9|اپنی محنت و ریاضت سے خوش
    10. فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
    88|10|بلند ترین جنت میں
    11. لَا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً
    88|11|جہاں کوئی لغو آواز نہ سنائی دے
    12. فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ
    88|12|وہاں چشمے جاری ہوں گے
    13. فِيهَا سُرُرٌ مَرْفُوعَةٌ
    88|13|وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے
    14. وَأَكْوَابٌ مَوْضُوعَةٌ
    88|14|اور اطراف میں رکھے ہوئے پیالے ہوں گے
    15. وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ
    88|15|اور قطار سے لگے ہوئے گاؤ تکیے ہوں گے
    16. وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ
    88|16|اور بچھی ہوئی بہترین مسندیں ہوں گی
    17. أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
    88|17|کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے ہیں کہ اسے کس طرح پیدا کیا گیا ہے
    18. وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ
    88|18|اور آسمان کو کس طرح بلند کیا گیا ہے
    19. وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
    88|19|اور پہاڑ کو کس طرح نصب کیا گیا ہے
    20. وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
    88|20|اور زمین کو کس طرح بچھایا گیا ہے
    21. فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ
    88|21|لہذا تم نصیحت کرتے رہو کہ تم صرف نصیحت کرنے والے ہو
    22. لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ
    88|22|تم ان پر مسلط اور ان کے ذمہ دار نہیں ہو
    23. إِلَّا مَنْ تَوَلَّى وَكَفَرَ
    88|23|مگر جو منھ پھیر لے اور کافر ہوجائے
    24. فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ
    88|24|تو خدا اسے بہت بڑے عذاب میں مبتلا کرے گا
    25. إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ
    88|25|پھر ہماری ہی طرف ان سب کی بازگشت ہے
    26. ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ
    88|26|اور ہمارے ہی ذمہ ان سب کا حساب ہے

    Nobel Quran