Nobel Quran

Al-Alaq
the download will begin in 10 seconds (limit : 500ko/s)
All zip Quran

1
2

    1. اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
    96|1|اس خدا کا نام لے کر پڑھو جس نے پیدا کیا ہے
    2. خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ
    96|2|اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے
    3. اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
    96|3|پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
    4. الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
    96|4|جس نے قلم کے ذریعے تعلیم دی ہے
    5. عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
    96|5|اور انسان کو وہ سب کچھ بتادیا ہے جو اسے نہیں معلوم تھا
    6. كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَى
    96|6|بے شک انسان سرکشی کرتا ہے
    7. أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَى
    96|7|کہ اپنے کو بے نیاز خیال کرتا ہے
    8. إِنَّ إِلَى رَبِّكَ الرُّجْعَى
    96|8|بے شک آپ کے رب کی طرف واپسی ہے
    9. أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَى
    96|9|کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جو منع کرتا ہے
    10. عَبْدًا إِذَا صَلَّى
    96|10|بندئہ خدا کو جب وہ نماز پڑھتا ہے
    11. أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَى
    96|11|کیا تم نے دیکھا کہ اگر وہ بندہ ہدایت پر ہو
    12. أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَى
    96|12|یا تقویٰ کا حکم دے تو روکنا کیسا ہے
    13. أَرَأَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّى
    96|13|کیا تم نے دیکھا کہ اگر اس کافر نے جھٹلایا اور منھ پھیر لیا
    14. أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَى
    96|14|تو کیا تمہیں نہیں معلوم کہ اللہ دیکھ رہا ہے
    15. كَلَّا لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ
    96|15|یاد رکھو اگر وہ روکنے سے باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے
    16. نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
    96|16|جھوٹے اور خطا کار کی پیشانی کے بال
    17. فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ
    96|17|پھر وہ اپنے ہم نشینوں کو بلائے
    18. سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ
    96|18|ہم بھی اپنے جلاد فرشتوں کوبلاتے ہیں
    19. كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ
    96|19|دیکھو تم ہرگز اس کی اطاعت نہ کرنا اور سجدہ کرکے قرب خدا حاصل کرو

    Nobel Quran