Surah Maryam With Translation

Listen and read Surah Maryam With Translation. Audio MP3 recited By Abdelbasit Abdessamad with is beautiful voice. It is Makki Surah and and include 98 verses. Surah Maryam in which para. This surah is in 16th para of Quran. Read Surah Maryam English Traslation By Mufti Taqi Usmani in Urdu Translation By Ashraf Ali Thanwi.

Surah Maryam With Translation

Listen Audio MP3 Surah Maryam Full With Translation

Para 16    Voice:- Abdelbasit Abdessamad

Surah Maryam In Arabic

سورۃ مَرْيَم
بِسۡمِ اللهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ

كٓهٰیٰعٓصٓ(1) ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهٗ زَكَرِیَّا(2) اِذْ نَادٰى رَبَّهٗ نِدَآءً خَفِیًّا(3) قَالَ رَبِّ اِنِّیْ وَهَنَ الْعَظْمُ مِنِّیْ وَ اشْتَعَلَ الرَّاْسُ شَیْبًا وَّ لَمْ اَكُنْۢ بِدُعَآىٕكَ رَبِّ شَقِیًّا(4) وَ اِنِّیْ خِفْتُ الْمَوَالِیَ مِنْ وَّرَآءِیْ وَ كَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا فَهَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْكَ وَلِیًّا(5) یَّرِثُنِیْ وَ یَرِثُ مِنْ اٰلِ یَعْقُوْبَ ﳓ وَ اجْعَلْهُ رَبِّ رَضِیًّا(6) یٰزَكَرِیَّاۤ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمِ-ﹰاسْمُهٗ یَحْیٰىۙ-لَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ قَبْلُ سَمِیًّا(7) قَالَ رَبِّ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ كَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا وَّ قَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ عِتِیًّا(8) قَالَ كَذٰلِكَۚ-قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ وَّ قَدْ خَلَقْتُكَ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ تَكُ شَیْــٴًـا(9) قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِّیْۤ اٰیَةًؕ-قَالَ اٰیَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَ لَیَالٍ سَوِیًّا(10) فَخَرَ جَ عَلٰى قَوْمِهٖ مِنَ الْمِحْرَابِ فَاَوْحٰۤى اِلَیْهِمْ اَنْ سَبِّحُوْا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا(11) یٰیَحْیٰى خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّةٍؕ-وَ اٰتَیْنٰهُ الْحُكْمَ صَبِیًّا(12) وَّ حَنَانًا مِّنْ لَّدُنَّا وَ زَكٰوةًؕ-وَ كَانَ تَقِیًّا(13) وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَیْهِ وَ لَمْ یَكُنْ جَبَّارًا عَصِیًّا(14) وَ سَلٰمٌ عَلَیْهِ یَوْمَ وُلِدَ وَ یَوْمَ یَمُوْتُ وَ یَوْمَ یُبْعَثُ حَیًّا(15) وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مَرْیَمَۘ-اِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِیًّا(16) فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُوْنِهِمْ حِجَابًا ﱏ فَاَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهَا رُوْحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِیًّا(17) قَالَتْ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْكَ اِنْ كُنْتَ تَقِیًّا(18) قَالَ اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّكِ ﳓ لِاَهَبَ لَكِ غُلٰمًا زَكِیًّا(19) قَالَتْ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ لَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ وَّ لَمْ اَكُ بَغِیًّا(20) قَالَ كَذٰلِكِۚ-قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌۚ-وَ لِنَجْعَلَهٗۤ اٰیَةً لِّلنَّاسِ وَ رَحْمَةً مِّنَّاۚ-وَ كَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا(21) فَحَمَلَتْهُ فَانْتَبَذَتْ بِهٖ مَكَانًا قَصِیًّا(22) فَاَجَآءَهَا الْمَخَاضُ اِلٰى جِذْعِ النَّخْلَةِۚ-قَالَتْ یٰلَیْتَنِیْ مِتُّ قَبْلَ هٰذَا وَ كُنْتُ نَسْیًا مَّنْسِیًّا(23) فَنَادٰىهَا مِنْ تَحْتِهَاۤ اَلَّا تَحْزَنِیْ قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِیًّا(24) وَ هُزِّیْۤ اِلَیْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسٰقِطْ عَلَیْكِ رُطَبًا جَنِیًّا(25) فَكُلِیْ وَ اشْرَبِیْ وَ قَرِّیْ عَیْنًاۚ-فَاِمَّا تَرَیِنَّ مِنَ الْبَشَرِ اَحَدًاۙ-فَقُوْلِیْۤ اِنِّیْ نَذَرْتُ لِلرَّحْمٰنِ صَوْمًا فَلَنْ اُكَلِّمَ الْیَوْمَ اِنْسِیًّا(26) فَاَتَتْ بِهٖ قَوْمَهَا تَحْمِلُهٗؕ-قَالُوْا یٰمَرْیَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَیْــٴًـا فَرِیًّا(27) یٰۤاُخْتَ هٰرُوْنَ مَا كَانَ اَبُوْكِ امْرَاَ سَوْءٍ وَّ مَا كَانَتْ اُمُّكِ بَغِیًّا(28) فَاَشَارَتْ اِلَیْهِؕ-قَالُوْا كَیْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِی الْمَهْدِ صَبِیًّا(29) قَالَ اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰهِ ﳴ اٰتٰىنِیَ الْكِتٰبَ وَ جَعَلَنِیْ نَبِیًّا(30) وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا اَیْنَ مَا كُنْتُ۪-وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّا(31) وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ٘-وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا(32) وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا(33) ذٰلِكَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَۚ-قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِیْ فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ(34) مَا كَانَ لِلّٰهِ اَنْ یَّتَّخِذَ مِنْ وَّلَدٍۙ-سُبْحٰنَهٗؕ-اِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ(35) وَ اِنَّ اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ(36) فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْۚ-فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ مَّشْهَدِ یَوْمٍ عَظِیْمٍ(37) اَسْمِـعْ بِهِمْ وَ اَبْصِرْۙ-یَوْمَ یَاْتُوْنَنَا لٰكِنِ الظّٰلِمُوْنَ الْیَوْمَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ(38) وَ اَنْذِرْهُمْ یَوْمَ الْحَسْرَةِ اِذْ قُضِیَ الْاَمْرُۘ-وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ وَّ هُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ(39) اِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْاَرْضَ وَ مَنْ عَلَیْهَا وَ اِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ(40) وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِبْرٰهِیْمَ۬ؕ-اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّا(41) اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ یٰۤاَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا یَسْمَعُ وَ لَا یُبْصِرُ وَ لَا یُغْنِیْ عَنْكَ شَیْــٴًـا(42) یٰۤاَبَتِ اِنِّیْ قَدْ جَآءَنِیْ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ یَاْتِكَ فَاتَّبِعْنِیْۤ اَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِیًّا(43) یٰۤاَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّیْطٰنَؕ-اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ عَصِیًّا(44) یٰۤاَبَتِ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یَّمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ فَتَكُوْنَ لِلشَّیْطٰنِ وَلِیًّا(45) قَالَ اَرَاغِبٌ اَنْتَ عَنْ اٰلِهَتِیْ یٰۤاِبْرٰهِیْمُۚ-لَىٕنْ لَّمْ تَنْتَهِ لَاَرْجُمَنَّكَ وَ اهْجُرْنِیْ مَلِیًّا(46) قَالَ سَلٰمٌ عَلَیْكَۚ-سَاَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّیْؕ-اِنَّهٗ كَانَ بِیْ حَفِیًّا(47) وَ اَعْتَزِلُكُمْ وَ مَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ اَدْعُوْا رَبِّیْ ﳲ عَسٰۤى اَلَّاۤ اَكُوْنَ بِدُعَآءِ رَبِّیْ شَقِیًّا(48) فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِۙ-وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَؕ-وَ كُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا(49) وَ وَهَبْنَا لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَ جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا(50) وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى٘-اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا(51) وَ نَادَیْنٰهُ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ الْاَیْمَنِ وَ قَرَّبْنٰهُ نَجِیًّا(52) وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ نَبِیًّا(53) وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا(54) وَ كَانَ یَاْمُرُ اَهْلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ۪-وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ مَرْضِیًّا(55) وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِدْرِیْسَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّا(56) وَّ رَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِیًّا(57) اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ مِنْ ذُرِّیَّةِ اٰدَمَۗ-وَ مِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ٘-وَّ مِنْ ذُرِّیَّةِ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْرَآءِیْلَ٘-وَ مِمَّنْ هَدَیْنَا وَ اجْتَبَیْنَاؕ-اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُ الرَّحْمٰنِ خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ بُكِیًّا(58) فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا(59) اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ شَیْــٴًـا(60) جَنّٰتِ عَدْنِ ﹰالَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِؕ-اِنَّهٗ كَانَ وَعْدُهٗ مَاْتِیًّا(61) لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا اِلَّا سَلٰمًاؕ-وَ لَهُمْ رِزْقُهُمْ فِیْهَا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا(62) تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْ نُوْرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِیًّا(63) وَ مَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمْرِ رَبِّكَۚ-لَهٗ مَا بَیْنَ اَیْدِیْنَا وَ مَا خَلْفَنَا وَ مَا بَیْنَ ذٰلِكَۚ-وَ مَا كَانَ رَبُّكَ نَسِیًّا(64) رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا فَاعْبُدْهُ وَ اصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهٖؕ-هَلْ تَعْلَمُ لَهٗ سَمِیًّا(65) وَ یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ اُخْرَ جُ حَیًّا(66) اَوَ لَا یَذْكُرُ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ یَكُ شَیْــٴًـا(67) فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَ الشَّیٰطِیْنَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِیًّا(68) ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِیْعَةٍ اَیُّهُمْ اَشَدُّ عَلَى الرَّحْمٰنِ عِتِیًّا(69) ثُمَّ لَنَحْنُ اَعْلَمُ بِالَّذِیْنَ هُمْ اَوْلٰى بِهَا صِلِیًّا(70) وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَاۚ-كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِیًّا(71) ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ نَذَرُ الظّٰلِمِیْنَ فِیْهَا جِثِیًّا(72) وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤاۙ-اَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ خَیْرٌ مَّقَامًا وَّ اَحْسَنُ نَدِیًّا(73) وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّ رِءْیًا(74) قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ فَلْیَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدًّاۚ۬-حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ اِمَّا الْعَذَابَ وَ اِمَّا السَّاعَةَؕ-فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضْعَفُ جُنْدًا(75) وَ یَزِیْدُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا هُدًىؕ-وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ مَّرَدًّا(76) اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ كَفَرَ بِاٰیٰتِنَا وَ قَالَ لَاُوْتَیَنَّ مَالًا وَّ وَلَدًا(77) اَطَّلَعَ الْغَیْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًا(78) كَلَّاؕ-سَنَكْتُبُ مَا یَقُوْلُ وَ نَمُدُّ لَهٗ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّا(79) وَّ نَرِثُهٗ مَا یَقُوْلُ وَ یَاْتِیْنَا فَرْدًا(80) وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّیَكُوْنُوْا لَهُمْ عِزًّا(81) كَلَّاؕ-سَیَكْفُرُوْنَ بِعِبَادَتِهِمْ وَ یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِمْ ضِدًّا(82) اَلَمْ تَرَ اَنَّاۤ اَرْسَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ تَؤُزُّهُمْ اَزًّا(83) فَلَا تَعْجَلْ عَلَیْهِمْؕ-اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّا(84) یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیْنَ اِلَى الرَّحْمٰنِ وَفْدًا(85) وَّ نَسُوْقُ الْمُجْرِمِیْنَ اِلٰى جَهَنَّمَ وِرْدًا(86) لَا یَمْلِكُوْنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًا(87) وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًا(88) لَقَدْ جِئْتُمْ شَیْــٴًـا اِدًّا(89) تَكَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَ تَنْشَقُّ الْاَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّا(90) اَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمٰنِ وَلَدًا(91) وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لِلرَّحْمٰنِ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا(92) اِنْ كُلُّ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحْمٰنِ عَبْدًا(93) لَقَدْ اَحْصٰىهُمْ وَ عَدَّهُمْ عَدًّا(94) وَ كُلُّهُمْ اٰتِیْهِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَرْدًا(95) اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا(96) فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِیْنَ وَ تُنْذِرَ بِهٖ قَوْمًا لُّدًّا(97) وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍؕ-هَلْ تُحِسُّ مِنْهُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًا(98)

Surah Al-Mulk In Arabic With English Translation

Surah Maryam English Translation

Surah Maryam
In the name of Allah, the Beneficent, the Merciful

Kaf, Ha Ya, ‘Ain, Sad 1 (1) This is a narration of your Lord’s mercy to His servant Zakariyya, (2) When he called his Lord in a low voice. (3) He said, “My Lord, I am in a state that bones in my body have turned feeble, and the head has flared up grey with old age, and I never remained, My Lord, unanswered in my prayer to You. (4) I fear (my) kinsmen after me, 2 and my wife is barren, so bless me with an heir, from Your own side, (5) Who inherits me and inherits the house of Ya‘qub. And make him, My Lord, a favourite one.” (6) Allah said) “O Zakariyya, We give you the good news of a boy whose name is Yahya. We did not create any one before him of the same name.” (7) He Said, “My Lord, how shall there be a boy for me while my wife is barren, and I have reached the extreme of old age?” (8) He said, “So it is; your Lord said ‘it is easy for Me, and I did create you before, when you were nothing.’” (9) He said, “My Lord, make for me a sign.” He said, “Your sign is that you will not (be able to) speak to the people for three (consecutive) nights, even though you will be sound in health.” (10) Then he came out to his people from the place of prayer, and directed them by gestures to proclaim the purity of Allah at morning and evening. 3 (11) When the child was born, Allah said to him,) “O Yahya, hold on to the Book firmly.” And We gave him wisdom, while he was still a child, (12) And (blessed him with) love from our own, and purity; and he was God-fearing, (13) And he was good to his parents; and he was not oppressive (or) disobedient. (14) Peace on him the day he was born, the day he dies and the day he will be raised alive. (15) And mention in the Book (the story of) Maryam, when she secluded herself from her people to a place towards East, (16) Then she used a barrier to hide herself from them. Then, We sent to her Our Spirit, (Jibra’il) and he took before her the form of a perfect human being. (17) She said, “I seek refuge with the All-Merciful (Allah) against you, if you are God-fearing.” 4 (18) He said, “I am but a message-bearer of your Lord (sent) to give you a boy, purified.” (19) She said, “How shall I have a boy while no human has ever touched me, nor have I ever been unchaste?” (20) He said, “So it is; your Lord said, ‘It is easy for Me, and (We will do this) so that We make it a sign for people and a mercy from Us, and this is a matter already destined.’” (21) So she conceived him, and went in seclusion with him to a remote place. (22) Then the labour pains brought her to the trunk of a palm-tree. She said “O that I would have died before this, and would have been something gone, forgotten.” (23) Then he called her from beneath her: 5 “Do not grieve; your Lord has placed a stream beneath you. (24) Shake the trunk of the palm-tree towards yourself and, it will drop upon you ripe fresh dates. (25) So eat, drink and cool your eyes. Then if you see any human being, say (to him), “I have vowed a fast (of silence) for the All-Merciful (Allah,) and therefore, I shall never speak to any human today.” (26) Then she came to her people carrying him (the baby). They said, “O Maryam you have committed something grave indeed. (27) O sister of Harun, 6 neither your father was a man of evil nor was your mother unchaste.” (28) So, she pointed towards him (the baby). They said, “How shall we speak to someone who is still a child in the cradle?” (29) Spoke he (the baby), “Verily I am the servant of Allah. He has given me the Book, and made me a prophet, (30) And He has made me a blessed one wherever I be, and has enjoined Salah and Zakah upon me as long as I am alive, (31) And (He has made me) good to my mother, and he did not make me oppressive (or) ill-fated. (32) And peace is upon me the day I was born, the day I shall die, and the day I shall be raised alive again.” (33) That is ‘Isa, the son of Maryam, to say the truth in which they (Christians) are disputing. (34) It is not for Allah to have a son. Pure is He. When He decides a thing, He simply says to it, “Be” and it comes to be. (35) And (O Prophet, say to the people,) “Allah is surely my Lord and your Lord. So, worship Him. This is the straight path.” (36) Then the groups among them fell in dispute. 7 So, how evil is the fate of the disbelievers when they have to face the Great Day. (37) How strong will their hearing be, and how strong their vision, the day they will come to Us! But today the transgressors are straying in clear error. (38) Warn them of The Day of Remorse when the whole thing will be settled, while they are heedless and do not believe. (39) Surely We, only We, shall be the ultimate owner of the earth and all those on it, and to Us they will be returned. (40) And mention in the Book (the story of) Ibrahim. Indeed, he was Siddiq (a man of truth), a prophet, (41) When he said to his father, “My dear father, why do you worship something that does neither hear nor see, nor help you in any way? (42) My dear father, indeed there has come to me a knowledge that has not come to you; so, follow me, and I shall lead you to a straight path. (43) My dear father, do not worship the Satan. The Satan is surely rebellious to the All-Merciful, (Allah). (44) My dear father, I fear lest a punishment from the All- Merciful (Allah) should afflict you, and you become a companion of Satan.” (45) He said, “Are you averse to my gods O Ibrahim? Should you not stop, I will definitely stone you. And leave me for good.” (46) He said, “Peace on you. I shall seek forgiveness for you from my Lord. He has always been gracious to me. (47) And I go away from you and what you invoke besides Allah. And I shall invoke my Lord. Hopefully I shall not be a looser by invoking my Lord.” (48) So, when he went away from them and what they worshipped besides Allah, We blessed him with Ishaq (Isaac) and Ya‘qub (Jacob) and We made each one of them a prophet, (49) And We bestowed on them (a great deal) of our mercy, and caused them to have a good name at a high level. (50) And mention in the Book (the story of) Musa. Indeed he was a chosen one and was a messenger, a prophet. (51) And We called him from the right side of the mount Tur (Sinai), and We brought him close to communicate in secret. (52) And, out of Our mercy, We granted him his brother Harun as a prophet. (53) And mention in the Book (the story of) Isma‘il. He was indeed true to his promise, and was a messenger, a prophet. (54) He used to enjoin Salah and Zakah upon his family, and was favourite to his Lord. (55) And mention in the Book (the story of) Idris. He was indeed a Siddiq (man of truth), a prophet. (56) We raised him to a high place. (57) Those are the people whom Allah has blessed with bounties, the prophets from the progeny of ’Adam, and of those whom We caused to board (the Ark) along with Nuh, and from the progeny of Ibrahim and Isra’il (Jacob), and from those whom We guided and selected. When the verses of The Rahman (The All-Merciful) were recited before them, they used to fall down in Sajdah (prostration), while they were weeping. (58) 8 Then came after them the successors who neglected Salah and followed (their selfish) desires. So they will soon face (the outcome of their) deviation, (59) Except those who repent and believe and do good deeds, and therefore they will enter the Paradise and will not be wronged at all. (60) They will enter) the Gardens of eternity, promised by the All-Merciful (Allah) to His servants, in the unseen world. They will surely reach (the places of) His promise. (61) They will not hear anything absurd therein, but a word of peace, and there they will have their provision at morn and eve. (62) That is the Paradise We will give as inheritance 9 to those of Our servants who have been God-fearing. (63) Jibra’il (A.S) said to the Holy Prophet (S.A.W)) “We do not descend but with the command of your Lord. 10 To Him belongs what is in front of us and what is behind us and what is in between; and your Lord is not the One who forgets. (64) He is) the Lord of the heavens and the earth and whatever lies between them. So, worship Him and persevere in His worship. Do you know any one worthy of His name?” (65) Man says, “Is it that, once I die, I shall be brought forth alive?” (66) Does not the man remember that We created him before, when he was nothing? (67) So, by your Lord, We will definitely gather them together, and the devils as well; then We will definitely make them present around the Jahannam , fallen on their knees. (68) Then, out of every group, We will certainly draw out those who were more rebellious against the All-Merciful (Allah). (69) Then of course, We are most aware of those who are more deserving to enter it (the Jahannam ). (70) There is none among you who does not have to arrive at it. 11 This is undertaken by your Lord as an absolute decree, bound to be enforced. (71) Then We will save those who feared Allah, and will leave the wrongdoers in it, fallen on their knees. (72) When Our verses are recited to them in all their clarity, the disbelievers say to the believers, “Which of the two groups is superior in its place and better in its assembly?” 12 (73) How many a generation We have destroyed before them who were better in assets and outlook! (74) Say, “Whoever stays straying, let his term be extended by the All-Merciful (Allah) still longer, until when they will see what they are being warned of: either the punishment or the Hour (of Doom), then they will know who was worse in his place and weaker in his forces. (75) Allah makes those on the right path excel in guidance. And the everlasting virtues are better with your Lord in respect of reward and better in their return. (76) Have you, then, seen him who rejected Our verses and said, “I shall certainly be given wealth and children”? 13 (77) Has he peeped into the Unseen or taken a covenant with the All-Merciful (Allah)? (78) Never! We will write what he says and extend for him the punishment extensively. (79) And We will inherit from him what he is talking about, and he will come to Us all alone. (80) They have taken gods other than Allah, so that they may be a source of might for them. (81) Never! They (their fabricated deities) will soon reject their having worshipped them, 14 and they will be just the opposite for them. (82) Have you not seen that We have sent the devils onto the disbelievers inciting them with all their incitements. (83) So make no hurry about them; We are but counting for them a count down. 15 (84) The day We will assemble the God-fearing before the All-Merciful (Allah) as guests, (85) And will drive the sinners towards the Jahannam as herds of cattle (are driven) towards water, (86) None will have power to intercede, except the one who has entered into a covenant with the All-Merciful (Allah). (87) They say, “The All-Merciful (Allah) has got a son.” (88) Indeed you have come up with such an abominable statement (89) That the heavens are well-nigh to explode at it, and the earth to burst apart, and the mountains to fall down crumbling, (90) For they have ascribed a son to the All-Merciful (Allah), (91) While it does not behove the All-Merciful to have a son. (92) There is none in the heavens and the earth, but bound to come to the All-Merciful as a slave. (93) He has fully encompassed them and precisely calculated their numbers, (94) And each one of them is bound to come to Him on the Day of Judgment, all alone. (95) Surely, those who believe and do righteous deeds, for them the All-Merciful (Allah) will create love. (96) So We have made it (the Qur’an) easy through your tongue, so that you give with it the good news to the God-fearing, and warn with it an obstinate people. (97) And how many a generation We have destroyed before them! Do you sense (the presence of) any one of them, or hear from them even a whisper? (98)

English Traslation By Mufti Taqi Usmani

Surah Maryam Urdu Translation

سورة مَریَم
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

کھیٰعص (۱) یہ تذکرہ ہے آپ کے پروردگار کے مہربانی کا اپنے بندے زکریاؑ پر۔ (۲) جب کہ انہوں نے اپنے پروردگار کو پوشیدہ طور پر پکارا۔ (۳) جس میں یہ عرض کیا کہ اے میرے پروردگار میری ہڈیاں (بوجہ پیری کے) کمزور ہو گئیں اور سر میں بالوں کی سفیدی پھیل گئی اور( اس سے قبل کبھی میں ) آپ کے مانگنے میں اے میرے رب ناکام نہیں رہا ہوں۔ (۴) اور میں اپنے بعد (اپنے) رشتہ داروں (کی طرف) سے اندیشہ رکھتا ہوں اور میری بی بی بانجھ ہے (سو اس صورت میں) آپ مجھ کو خاص اپنے پاس سے ایک ایسا وارث (یعنی بیٹا) دے دیجیئے کہ وہ (میرے علوم خاصہ میں) میرا وارث بنے۔ (۵) اور( میرے جد) یعقوبؑ کے خاندان کا وارث بنے اور اس کو اے میرے رب (اپنا) پسندیدہ بنائیے۔ (۶) اے زکریاؑ ہم تم کو ایک فرزند کی خوشخبری دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ ہوگا کہ اس کے قبل ہم نے کسی کو اس کا ہم صفت نہ بنایا ہوگا۔ (۷) زکریا نے عرض کیا کہ اے میرے رب میرے اولاد کس طور پر ہوگی حالانکہ میری بی بی بانجھ ہے اور (ادھر) میں بڑھاپے کے انتہائی درجے کو پہنچ چکا ہوں۔ (۸) ارشاد ہوا حالت (موجودہ) یونہی رہے گی (اور پھر اولاد ہوگی اے زکریاؑ ) تمہارے رب کا قول ہے کہ یہ (امر) مجھ کو آسان ہے اور میں نے تم کو پیدا کیا حالانکہ تم (پیدائش کے قبل) کچھ بھی نہ تھے۔ (۹) جب زکریاؑ نے عرض کیا کہ اے میرے رب میرے لیے کوئی علامت مقرر فرما دیجیئے ارشاد ہوا کہ تمہاری (وہ) علامت یہ ہے کہ تم تین رات (اور تین دن تک) آدمیوں سے بات نہ کر سکو گے۔ (۱۰) حالانکہ تندرست ہو گے پس حجرے میں سے اپنی قوم کے پاس برآمد ہوئے اور ان کو اشارے سے فرمایا کہ تم لوگ صبح اور شام خدا کی پاکی بیان کرو۔ (۱۱) اے یحییٰ کتاب کو مضبوط ہو کر لو اور ہم نے ان کو (ان کے) لڑکپن ہی میں (دین کی) سمجھ ۔ (۱۲) اور خاص اپنے پاس سے رقت قلب اور پاکیزگی (اخلاق کی) عطا فرمائی تھی اور وہ بڑے پرہیز گار۔ (۱۳) اور اپنے والدین کے خدمت گزار تھے اور وہ (خلق کے ساتھ) سرکشی کرنے والے (یا حق تعالیٰ کی) نافرمانی کرنے والے نہ تھے۔ (۱۴) اوران کو الله تعالیٰ کا سلام پہنچے جس دن کہ وہ پیدا ہوئے اور جس دن کے وہ انتقال کریں گے اور جس دن (قیامت میں) زندہ ہو کر اٹھائے جاویں گے۔ (۱۵) اور (اے محمدﷺ) اس کتاب میں مریمؑ کا بھی ذکر کیجیئے جب کہ وہ اپنے گھر والوں سے علیحدٰہ (ہو کر) ایسے مکان میں جو مشرق کی جانب میں تھا(غسل کے لئے) گئیں ۔ (۱۶) پھر ان (گھر والے) لوگوں کے سامنےسے انہوں نے پردہ ڈال لیا پس (اسی حالت میں) ہم نے ان کے پاس اپنے فرشتہ جبرائیل کو بھیجا اور وہ ان کے سامنے ایک پورا آدمی بن کر ظاہر ہوا۔ (۱۷) کہنے لگیں کہ میں تجھ سے (اپنے خدائے رحمان) کی پناہ مانگتی ہوں اگر تو (کچھ) خدا ترس ہے (تو یہاں سے ہٹ جاوے گا)۔ (۱۸) فرشتہ نے کہا میں تمہارے رب کا بھیجا ہوا (فرشتہ) ہوں تاکہ تم کو ایک پاکیزہ لڑکا دوں۔ (۱۹) وہ(تعجباً) کہنے لگیں کہ (بھلا) میرے لڑکا کس طرح ہو جا وےگا حالانکہ مجھ کو کسی بشر نے بھی ہاتھ تک نہیں لگایا اور نہ میں بد کار ہوں۔ (۲۰) فرشتہ نے کہا کہ یوں ہی (اولاد) ہوجائے گی تمہارے رب نے ارشاد فرمایا ہے کہ یہ بات مجھ کو آسان ہے اور اس طور پر اس لیے پیدا کریں گے تاکہ ہم اس فرزند کو لوگوں کے لیے ایک نشانی (قدرت کی) بنا دیں اور باعث رحمت بنا دیں اور یہ ایک طے شدہ بات ہے (جو ضرور ہوگی)۔ (۲۱) پھر ان کے پیٹ میں لڑکا رہ گیا پھر اس حمل کو لیے ہوئے (اپنے گھر سے) کسی دور جگہ میں چلی گئیں۔ (۲۲) پھر دردِ زہ کے مارے کھجور کے درخت کی طرف آئیں (گھبرا کر) کہنے لگیں کاش میں اس (حالت) سے پہلے ہی مر گئی ہوتی اور ایسی نیست و نابود ہوجاتی کہ کسی کو یاد بھی نہ رہتی۔ (۲۳) پھر جبرائیلؑ نے ان کے (اس) پائیں (مکان) سے پکارا کہ تم مغموم مت ہو تمہارے رب نے تمہارے پائیں میں سے ایک نہر پیدا کر دی ہے۔ (۲۴) اور اس کھجور کے تنہ کو (پکڑ کر) اپنی طرف کو ہلاؤ اس سے تم پر خرمائے تر و تازہ جھڑیں گے۔ (۲۵) پھر (اس کا پھل) اور (وہ پانی) پیو اور آنکھیں ٹھنڈی کرو پھر اگر تم آدمیوں میں سے کسی کو بھی (اعتراض کرتا) دیکھو تو کہہ دینا میں نے تو الله کے واسطے روزے کی منت مان لی رکھی ہے سو آج میں کسی آدمی سے نہیں بولوں گی۔ (۲۶) پھر وہ ان کو گود میں لیے ہوئے اپنی قوم کے پاس آئیں لوگوں نے کہا اے مریمؑ تم نے بڑے غضب کا کام کیا۔ (۲۷) اے ہارون کی بہن تمہارے باپ کوئی برے آدمی نہیں تھے اور نہ تمہاری ماں بدکار تھیں۔ (۲۸) پس مریمؑ نے بچہ کی طرف اشارہ کر دیا وہ لوگ کہنے لگے بھلا ہم ایسے شخص سے کیوں کر باتیں کریں جو ابھی گود میں بچہ ہی ہے۔ (۲۹) وہ بچہ (خود ہی) بول اٹھا میں الله کا خاص بندہ ہوں اس نے مجھ کو کتاب (یعنی انجیل) دی اور اس نے مجھ کو نبی بنایا (یعنی بناوے گا)۔ (۳۰) اور مجھ کو برکت والا بنایا میں جہاں کہیں بھی ہوں اور اس نے مجھ کو نماز اور زکوٰة کا حکم دیا جب تک میں (دنیا میں) زندہ رہوں۔ (۳۱) اور مجھ کو میری والدہ کا خدمت گزار بنایا اور اس نے مجھ کو سرکش بدبخت نہیں بنایا۔ (۳۲) اور مجھ پر (الله کی جانب سے) سلام ہے جس روز میں پیدا ہوا اور جس روز مروں گا اور جس روز (قیامت) میں زندہ کر کے اٹھایا جاؤں گا۔ (۳۳) یہ ہیں عیسی بن مریمٰؑ میں (بالکل) سچی بات کہہ رہا ہوں جس میں یہ لوگ جھگڑ رہے ہیں۔ (۳۴) الله تعالیٰ کی یہ شان نہیں ہے کہ وہ (کسی کو) اولاد اختیار کرے وہ(بالکل) پاک ہے وہ جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو بس اس کو ارشاد فرما دیتا ہے کہ ہو جا سو وہ ہوجاتا ہے۔ (۳۵) اور بے شک الله تعالیٰ میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے سو (صرف) اس کی عبادت کرویہی (دین کا) سیدھا راستہ ہے۔ (۳۶) سو (پھر بھی) مختلف گروہوں نے (اس بارے میں) باہم اختلاف ڈال لیا سو ان کافروں کے لیے ایک بڑے دن کے آنے سے بڑی خرابی ہونے والی ہے۔ (۳۷) جس روز یہ لوگ (حساب و جزا کے لیے) ہمارے پاس آویں گے کیسے کچھ شنوا اور بینا ہو جاویں گے لیکن یہ ظالم آج (دنیا میں) کیسی صریح غلطی میں ہیں۔ (۳۸) اور آپ ان لوگوں کو حسرت کے دن سے ڈرائیے جب کہ (جنت و دوزخ کا) اخیر فیصلہ کر دیا جاوے گا اور وہ لوگ (آج دنیا میں) غفلت میں ہیں اور وہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔ (۳۹) (لیکن آخر ایک دن مریں گے اور) تمام زمین اور زمین کے رہنے والوں کے ہم ہی وارث (یعنی آخر مالک) رہ جاویں گے۔ (۴۰) اور یہ سب ہمارے ہی پاس لوٹائے جاویں گے اور اس کتاب میں ابراھیمؑ کا (قصہ) ذکر کیجیئے وہ بڑے راستی والے پیغمبر تھے۔ (۴۱) جب کہ انہوں نے اپنے باپ سے (جو کہ مشرک تھا) کہا اے میرے باپ تم) ایسی چیز کی کیوں عبادت کرتے ہو جو نہ کچھ سنے اورنہ کچھ دیکھے اورنہ تمہارے کچھ کام آ سکے۔ (۴۲) اے میرے باپ میرے پاس ایسا علم پہنچا ہے جو تمہارے پاس نہیں آیا تو تم میرے کہنے پر چلو تم کو سیدھا رستہ بتلاؤں گا۔ (۴۳) اے میرے باپ تم شیطان کی پرستش مت کرو بے شک شیطان رحمنٰ کا نافرمانی کرنے والا ہے۔ (۴۴) اے میرے باپ میں اندیشہ کرتا ہوں کہ تم پر رحٰمن کی طرف سے کوئی عذاب نہ آ پڑے پھر تم (عذاب میں) شیطان کے ساتھی ہو جاؤ۔ (۴۵) باپ نے جواب دیا کہ کیا تم میرے معبودوں سے پھرے ہوئے ہو اے ابراھیمؑ اگر تم باز نہ آئے تو میں ضرور تم کو مار پتھروں کے سنگسار کر دوں گا اور ہمیش ہمیش کے لیے مجھ سے برکنار رہو۔ (۴۶) (ابراھیمؑ) نے کہا کہ میرا سلام لو اب میں تمہارے لیے اپنے رب سے مغفرت کی درخواست کروں گا بیشک وہ مجھ پر بہت مہربان ہیں۔ (۴۷) اور میں تم لوگوں سے اور جن کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کر رہے ہو ان سے کنارہ کرتا ہوں اور اپنے رب کی عبادت کروں گا امید ہے کہ اپنے رب کی عبادت کر کے محروم نہ رہوں گا۔ (۴۸) پس جب ان لوگوں سے اور جن کی وہ لوگ خدا کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے ان سے علیحدٰہ ہو گئے (تو) ہم نے ان کو اسحٰقؑ (بیٹا) اور یعقوبؑ (پوتا) عطا فرمایا ا ور ہم نے (ان دونوں میں سے) ہر ایک کو نبی بنایا۔ (۴۹) اور ان سب کو ہم نے اپنی رحمت کا حصہ دیا اور( آئندہ نسلوں میں) ہم نے ان کا نام نیک اور بلند کیا۔ (۵۰) اور اس کتاب میں موسیٰ کا بھی ذکر کیجیئے اور بلاشبہ الله تعالیٰ کے خاص کیے ہوئے (بندے) تھے اور وہ رسول بھی تھے۔ (۵۱) اور ہم نے ان کو کوہِ طور کی داہنی جانب سے آواز دی اور ہم نے ان کو راز کی باتیں کرنے کے لیے مقرب بنایا۔ (۵۲) اور ہم نے ان کو اپنی رحمت سے ان کے بھائی ہارونؑ کو نبی بنا کر عطا کیا۔ (۵۳) اور اس کتاب میں اسماعیلؑ کا بھی ذکر کیجیئے بلاشبہ وہ وعدہ کے (بڑے) سچے تھے اور وہ رسول بھی تھے اور نبی بھی تھے۔ (۵۴) اور اپنے متعلقین کو نماز اور زکوٰة کا حکم کرتے رہتے تھے اور وہ اپنے پروردگار کے نزدیک پسندیدہ تھے۔ (۵۵) اوراس کتاب میں ادریس کا بھی ذکر کیجیئے بے شک وہ بڑے راستی والے نبی تھے۔ (۵۶) اور ہم نے ان کو (کمالات میں) بلند رتبہ تک پہنچایا۔ (۵۷) یہ وہ لوگ ہیں جن پر الله تعالیٰ نے (خاص) انعام فرمایا ہے منجملہ (دیگر) انبیاء کے آدمؑ کی نسل سے اور ان لوگوں کی نسل سے جن کو ہم نے نوحؑ کے ساتھ سوار کیا تھا اور ابراہیمؑ اور یعقوبؑ کی نسل سے اور (یہ سب حضرات) ان لوگوں میں سے ہیں جن کو ہم نے ہدایت فرمائی ہے اور ان کو مقبول بنایا جب ان کے سامنے (حضرت) رحمٰن کی آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو سجدہ کرتے ہوئے اورروتے ہوئے (زمین پر) گر جاتے تھے۔ (۵۸) پھر ان کے بعد (بعضے) ایسے ناخلف پیدا ہوئے جنہوں نے نماز کو برباد کیا اور (نفسانی ناجائز) خواہشوں کی پیروی کی سو یہ لوگ عنقریب (آخرت میں) خرابی دیکھیں گے۔ (۵۹) ہاں مگر جس نے توبہ کر لی اور ایمان لے آیا اور نیک کام کرنے لگا سو یہ لوگ جنت میں جاویں گے اوران کا ذرا نقصان نہ کیا جاوے گا۔ (۶۰) اور ہمیشہ رہنے کے باغ جن کا رحمٰن نے اپنےبندوں سے غائبانہ وعدہ فرمایا ہے (اور اس کے وعدے کی ہوئی چیز کو یہ لوگ ضرور) پہنچیں گے۔ (۶۱) اس (جنت) میں وہ لوگ کوئی فضول بات نہ سننے پاویں گے بجز سلام کے اور ان کو ان کا کھانا صبح و شام ملا کرے گا۔ (۶۲) یہ جنت (جس کا ذکر ہوا) ایسی ہے کہ ہم اپنے بندوں میں سے اس کا مالک ایسے لوگوں کو بنا دیں گے جو کہ خدا سے ڈرنے والا ہو۔ (۶۳) اور ہم (یعنی فرشتے) بدون آپ کے رب کے حکم کے وقتاً فوقتاً نہیں آ سکتے اس کی (ملک) ہیں ہمارے آگے کی سب چیزیں اور ہمارے پیچھے کی سب چیزیں اور جو چیزیں ان کا درمیان میں ہیں اور آپ کا رب بھولنے والا نہیں۔ (۶۴) وہ رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو ان دونوں کے درمیان ہیں سو اس کی عبادت کیا کرواور اس کی عبادت پر قائم رہ بھلا تو کسی کو اس کا ہم صفت جانتا ہے۔ (۶۵) اور انسان (منکر بعث) یوں کہتا ہے جب میں مرجاؤں گا تو کیا پھر زندہ کر کے (قبر سے ) نکالا جاؤں گا۔ (۶۶) کیا (یہ) انسان اس بات کو نہیں سمجھتا کہ ہم کہ اس کو اس کے قبل (عدم سے) وجود میں لا چکے ہیں اور (یہ اس وقت) کچھ بھی نہ تھا۔ (۶۷) سو قسم ہے آپ کے رب کی ہم ان کو (اس وقت میں) جمع کریں گے اور شیاطین کو بھی پھر ان کو دوزخ کے گرد اگرد اس حالت سے ظاہر کریں گے کہ گھٹنوں کے بل گرے ہوں گے۔ (۶۸) پھر ان (کفار کے) ہر گروہ میں سے ان لوگوں کو جدا کریں گے جو ان میں سب سے زیادہ الله تعالیٰ سے سرکشی کیا کرتا تھا۔ (۶۹) پھر ہم (خود) ایسے لوگوں کو خوب جانتے ہیں جو دوزخ میں جانے کے زیادہ (یعنی اول) مستحق ہیں۔ (۷۰) اور تم میں سے کوئی بھی نہیں جس کا اس پر سے گزر نہ ہو آپ کے رب کے اعتبار سے لازم ہے جو (ضرور) پورا ہو کر رہے گا۔ (۷۱) پھر ہم ان لوگوں کو نجات دے دیں گے جو خدا سے ڈر کر ایمان لاتے تھے اور ظالموں کو اس میں ایسی حالت میں رہنے دیں گے کہ گھٹنوں کے بل گر پڑیں گے۔ (۷۲) اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو یہ کافر لوگ مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ دونوں فریقوں میں مکان کس کا زیادہ اچھا ہے اور محفل کس کی اچھی ہے۔ (۷۳) اور ہم نے ان سے پہلے بہت سے ایسے گروہ ہلاک کیے ہیں جو سامان اور نمود میں ان سے بھی (کہیں) اچھے تھے۔ (۷۴) آپ فرما دیجیئے کہ جو لوگ گمراہی میں ہیں (یعنی تم) رحمٰن ان کو ڈھیل دیتا چلا جا رہا ہے یہاں تک کہ جس چیز کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اس کو دیکھ لیں گے خواہ عذاب کو (دنیا میں) خواہ قیامت کو(دوسرے عالم میں) سو (اس وقت) ان کو معلوم ہو جاوے گا کہ برا مکان کس کا ہے اورکمزور مددگار کس کا ہے۔ (۷۵) الله تعالیٰ ہدایت والوں کو ہدایت بڑھاتا ہے اور جو نیک کام ہمیشہ کے لیے باقی رہنے والے ہیں وہ تمہارے رب کے نزدیک ثواب میں بھی بہتر ہیں اورانجام میں بھی بہتر ہیں۔ (۷۶) بھلا آپ نے اس شخص (کی حالت کو) بھی دیکھا کفر کرتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھ کو (آخرت میں) مال اور اولاد ملیں گے۔ (۷۷) کیا یہ شخص غیب پر مطلع ہو گیا ہے کیا اس نے الله تعالیٰ سے کوئی عہد (اس بات کا) لے لیا ہے۔ (۷۸) ہر گز نہیں (محض غلط کہتا ہے اور) ہم اس کا کہا ہوا بھی لکھ لیتے ہیں اور اس کے لیے عذاب بڑھاتے چلے جائیں گے۔ (۷۹) اور اس کی کہی ہوئی چیزوں کے ہم مالک رہ جاویں گے۔ (۸۰) اور وہ ہمارے پاس (مال اور اولاد سے) تنہا ہو کر آوے گا اور ان لوگوں نے خدا کوچھوڑ کر اور معبود تجویز کر رکھے ہیں تاکہ ان کے لیے وہ (عندالله) باعث عزت ہوں۔ (۸۱) (ایسا) ہرگز نہیں (ہوگا بلکہ) وہ تو ان کی عبادت ہی کا انکار کر بیٹھیں گے اور ان کے مخالف ہو جائیں گے۔ (۸۲) کیا آپ کو معلوم نہیں کہ ہم نے شیطان کو کفار پر (ابتلاءً) چھوڑ رکھا ہے کہ وہ ان کو (کفر و ضلال پر) خوب ابھارتے رہتے ہیں۔ (۸۳) سو آپ ان کے لیے جلدی نہ کیجیئے ہم ان کی باتیں خود شمار کر رہے ہیں۔ (۸۴) (اور) جس روز ہم متقیوں کو رحمٰن (کے دارالنعیم) کی طرف مہمان بنا کر جمع کریں گے۔ (۸۵) اور مجرموں کو دوزخ کی طرف پیاسا ہانکیں گے۔ (۸۶) (وہاں) کوئی سفارش کا اختیار نہ رکھے گا مگر ہاں جس نے رحمان کے پاس (سے) اجازت لی ہے ۔ (۸۷) اور یہ (کافر) لوگ کہتے ہیں کہ الله تعالیٰ نے اولاد (بھی) اختیار کر رکھی ہے۔ (۸۸) ( الله تعالیٰ فرماتے ہیں کہ) تم نے (جو) یہ (بات کہی تو) (۸۹) ایسی سخت حرکت کی ہے کہ اس کے سبب کچھ بعید نہیں کہ آسمان پھٹ پڑیں اور زمین کے ٹکڑے اڑ جائیں اور پہاڑ ٹوٹ کر گر پڑیں۔ (۹۰) اس بات سے کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کی طرح اولاد کی نسبت کرتے ہیں۔ (۹۱) حالانکہ خدا تعالیٰ کی شان نہیں کہ وہ اولاد اختیار کرے۔ (۹۲) (کیوں کہ) جتنے بھی کچھ آسمانوں اور زمین میں ہیں سب خدا تعالیٰ کے روبرو غلام ہو کر حاضر ہوتے ہیں۔ (۹۳) اور ان سب کو (اپنی قدرت میں) احاطہ کر رکھا ہے اور سب کو شمار کر رکھا ہے۔ (۹۴) اور قیامت کے روز سب کے سب اس کے پاس تنہا تنہا حاضر ہوں گے۔ (۹۵) بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کیے الله تعالیٰ ان کے لیے محبت پیدا کر دے گا۔ (۹۶) سو ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان (عربی) میں اس لیے آسان کیا ہے کہ آپ اس سے متقیوں کو خوشخبری سنا دیں اور (نیز) اس سے جھگڑالو آدمیوں کو خوف دلا دیں۔ (۹۷) اور ہم نے ان کے قبل بہت سے گروہوں کو (عذاب و قہر سے) ہلاک کر دیا ہے (سو) کیا آپ ان میں سے کسی کو دیکھتے ہیں یا ان کی کوئی آہستہ آواز سنتے ہیں۔ (۹۸)

Urdu Translation By Ashraf Ali Thanwi

  • Read and listen surah maryam full
  •  

Leave a Comment

%d bloggers like this: